جوڈیشل کمیشن اجلاس کی تاریخ تبدیل، آئندہ اجلاس 17 اپریل کو ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
جوڈیشل کمیشن اجلاس کی تاریخ تبدیل ہوگئی ہے، اب کمیشن کا آئندہ اجلاس 18 اپریل کو ہوگا۔
آئینی بینچ کے لیے 2 نئے ججز نامزدگی کے لیے جوڈیشل کمیشن اجلاس کل 17 اپریل کو ہوگا۔ قبل ازیں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 18 اپریل کو بلایا گیا تھا۔
واضح رہے کہ اجلاس کی تاریخ میں تبدیلی بیرسٹر علی ظفر کی درخواست پر کی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئینی بینچ بیرسٹرظفر جوڈیشل کمیشن.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جوڈیشل کمیشن جوڈیشل کمیشن اپریل کو کی تاریخ
پڑھیں:
تاریخ میں تبدیلی کی خبریں بے بنیاد، بجٹ 10 جون کو ہی پیش کرینگے، امداد اللہ بوسال
وفاقی سیکرٹری خزانہ کا کہنا تھا کہ قومی اقصادی کونسل کے اجلاس کی تاریخ میں رد و بدل کیا جاسکتا ہے لیکن سالانہ بجٹ 10 جون کو ہی پیش کیا جائے گا، نئے مالی سال کے بجٹ کو آئی ایم ایف کی مشاورت سے حتمی شکل دی جارہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال نے بجٹ پیش کرنے کی تاریخ میں ردو بدل کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ 26-2025ء کا بجٹ 10 جون کو ہی پیش کریں گے۔ ذرائع کے حوالے سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ عید کی وجہ سے 7 اور 8 جون کو عام تعطیل ہوں گی، لہٰذا عید کے تیسرے دن 9 جون کو ورکنگ ڈے کا اعلان کرنا پڑے گا۔ ذرائع کا کہنا تھا عید کے تیسرے دن 9 جون کو قومی اقتصادی کونسل اور اکنامک سروے جاری کرنے کا شیڈول ہے، ایک ہی دن این ای سی اور اکنامک سروے جاری کرنا ممکن نہیں ہو گا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس اور بجٹ پیش کرنے میں روایتی طور پر 2 دن کا وقفہ رکھا جاتا ہے، حکومت وفاقی بجٹ پیش کرنے کے تاریخ میں 2 دن کی توسیع کر سکتی ہے۔ تاہم اب وفاقی سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال کا کہنا ہے کہ قومی اقصادی کونسل کے اجلاس کی تاریخ میں رد و بدل کیا جاسکتا ہے لیکن سالانہ بجٹ 10 جون کو ہی پیش کیا جائے گا، نئے مالی سال کے بجٹ کو آئی ایم ایف کی مشاورت سے حتمی شکل دی جارہی ہے۔