9 مئی کیسز: شہریار آفریدی کی اپیل پر ٹرائل کورٹ کو 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
شہریار آفریدی---فائل فوٹو
سپریم کورٹ نے 9 مئی کے کیسز میں شہریار آفریدی کی ضمانت منسوخی کی اپیل پر ٹرائل کورٹ کو 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔
9 مئی کے مقدمات میں شہریار آفریدی کی ضمانت منسوخی کی اپیل پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی بہت جلد بری ہوں گے۔
ڈپٹی پراسیکیوٹر پنجاب علی رضا گیلانی عدالت میں پیش ہوئے۔
علی رضا گیلانی نے بتایا کہ سپریم کورٹ کی طرف سے انسدادِ دہشت گردی کی عدالتوں کو کوئی آرڈر جاری نہیں ہوا، ہائی کورٹ کے انتظامی ججز کی ہدایات انسدادِ دہشت گردی کی عدالتوں کو مل رہی ہیں۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہم جمعے تک تحریری فیصلہ جاری کریں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شہریار آفریدی
پڑھیں:
وزیراعظم کی مستونگ میں پولیو ٹیم پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت
وزیر اعظم شہاز شریف--- فائل فوٹووزیراعظم شہباز شریف نے مستونگ میں انسدادِ پولیو ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔
ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والے انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ اس قسم کے واقعات حکومت پاکستان کے ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم میں کوئی کمی نہیں لا سکتے۔
مستونگ کے علاقے کلی تیری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ عوام مایوس نہ ہوں، اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر ان کا مستقبل محفوظ بنائیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ انسدادِ پولیو مہم ہر صورت میں مکمل تحریک کے ساتھ جاری رہے گی۔