بیرسٹر سیف کا مریم نواز کو علی امین گنڈاپور کی نقل کرنے کا مشورہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے تعلیمی اداروں میں بچوں کو مفت اسکول بیگز فراہم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور بشریٰ بی بی بغیر کچھ کھائے پیے سحری کرتے ہیں؟ بیرسٹر سیف نے کیا بتایا
بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری اسکولوں کے طلبا کو مفت کتابیں فراہم کرنے کے لیے فنڈز کی منظوری دی ہے جبکہ تعلیمی اداروں میں بچوں کو مفت اسکول بیگز فراہم کرنے کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیرنٹ ٹیچر کونسل کا سالانہ فنڈ 5 ارب سے بڑھا کر 7 ارب روپے کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، اس فیصلے کا مقصد غریب والدین پر معاشی بوجھ کم کرنا اور داخلہ مہم کو مؤثر بنانا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور عمران خان کے وژن کے مطابق تعلیم کے فروغ کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں، مریم نواز سے درخواست ہے کہ علی امین گنڈاپور کے اس منصوبے کو بھی کاپی کریں، ہم چاہتے ہیں کہ پنجاب کے بچے بھی خوشحال اور تعلیم یافتہ ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر سیف نے قاسم سوری کو جھوٹا قرار دے دیا
بیرسٹر سیف نے کہا کہ ٹک ٹاک ویڈیوز کے بجائے علی امین کی طرح حقیقی اصلاحی ایجنڈے پر کام کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسکولز بیرسٹر سیف بیگز علی امین گنڈاپور مریم نواز مفت کتابیں.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسکولز بیرسٹر سیف بیگز علی امین گنڈاپور مریم نواز مفت کتابیں علی امین گنڈاپور بیرسٹر سیف نے کرنے کا
پڑھیں:
الیکشن ٹریبونل نے مریم نواز کی کامیابی کے خلاف انتخابی عذرداری پر فیصلہ سنا دیا
الیکشن ٹربیونل نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف دائر انتخابی عذرداری کو ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردیا۔
جسٹس رانا زاہد محمود کی سربراہی میں ٹربیونل نے پی پی 159 سے متعلق پی ٹی آئی امیدوار مہر شرافت علی کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست میں الیکشن ایکٹ 2017 کے رول 144 کی شرائط پوری نہیں کی گئیں، کیونکہ عذرداری کے تمام صفحات پر امیدوار کے دستخط موجود نہیں تھے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق بیانِ حلفی میں اوتھ کمشنر کی تصدیق والے صفحے پر نام اور والد کا نام درج نہ ہونے کے باعث یہ درخواست سماعت کے قابل نہیں۔
واضح رہے کہ مہر شرافت علی نے عام انتخابات میں مریم نواز کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews انتخابی عذرداری درخواست خارج مریم نواز وزیراعلٰی پنجاب وی نیوز