بیجنگ :کمبوڈیا کے اپنے سرکاری دورے کے موقع پر چینی صدر شی جن پھنگ کا دستخط شدہ مضمون کمبوڈیا کے خمیر ٹائمز، کمبوڈیا چائنا ڈیلی اور کمبوڈیا کی “نیو نیوز” ویب سائٹ پر شائع ہوا۔ مضمون کا عنوان ہے ” نئے دور میں چین-کمبوڈیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو مستحکم انداز میں فروغ دیا جائے” ۔

 

جمعرات کے روزشی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ یہ گزشتہ نو سال میں کمبوڈیا کا ان کا دوسرا دورہ ہے۔ چین طویل عرصے سے کمبوڈیا کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور سرمایہ کاری کا سب سے بڑا ذریعہ رہا ہے، اور دونوں ممالک کے درمیان صنعتی اور سپلائی چین میں تعاون گہرا ہوتا جا رہا ہے۔ چین دوستی، خلوص، باہمی فائدے اور جامعیت پر مبنی تصور اور خوشگوار ہمسائیگی کے اصولوں پر عمل پیرا رہےگا تاکہ چین کی جدیدکاری کی کامیابیوں سے مزید ہمسایہ ممالک مستفید ہوسکیں اور مشترکہ طور پر ایشیا کی جدیدکاری کے عمل کو فروغ مل سکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایشیائی خاندان کے اہم ارکان کی حیثیت سے چین اور کمبوڈیا کو اعلیٰ سطح کے سیاسی باہمی اعتماد کو گہرا کرتے ہوئے چین کمبوڈیا دوستی کو نقصان پہنچانے والی بیرونی طاقتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہوگا اور مشترکہ طور پر سیاسی سلامتی کا تحفظ کرنا ہوگا۔ہمیں اعلیٰ معیار اور باہمی فائدہ مند تعاون کو وسعت دیتے ہوئے کثیر الجہتی تجارتی نظام کی مشترکہ حفاظت کرنی ہوگی اور اعلیٰ معیار کے سکیورٹی تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے مشترکہ طور پر علاقائی اور عالمی امن و امان کو فروغ دینا ہوگا۔شی جن پھنگ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تبادلوں کو فروغ دینا ضروری ہےتاکہ ایک دوسرے کو سمجھنے میں مدد مل سکے۔چین اور کمبوڈیا کو اعلیٰ معیار کی اسٹریٹجک کوآرڈینیشن کو مضبوط بناتے ہوئے مشترکہ طور پر بالادستی کی مخالفت کرنا اور دونوں ممالک اور ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات کا تحفظ کرنا چاہیئے تاکہ کھلے پن اور تعاون پر مبنی بین الاقوامی ماحول برقرار رکھا جائے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: مشترکہ طور پر

پڑھیں:

بابر اعظم نے طویل خاموشی توڑ دی، شائقین کے لیے پیغام جاری

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کارکردگی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔ بابر اعظم نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں لکھا کہ شکر گزار ہوں کہ میں دوبارہ وہی کر رہا ہوں جو مجھے پسند ہے، اُن سب کا شکریہ جنہوں نے خاموشی کے وقت میں مجھ پر یقین رکھا۔گزشتہ روز کھیلے گئے فیصلہ کن میچ میں بابر اعظم نے 47 گیندوں پر 68 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور ٹیم کی کامیابی میں مرکزی کردار ادا کیا، شاندار کارکردگی پر انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ یہ مئی 2024 کے بعد پہلا موقع تھا جب بابر اعظم نے بین الاقوامی میچ میں نصف سنچری اسکور کی، ان کی فارم میں واپسی پر مداحوں نے خوشی اور فخر کا اظہار کیا، جبکہ سوشل میڈیا پر ان کے حق میں تعریفی تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عراق، حشدالشعبی کے ایک اعلیٰ عہدیدار دھماکے میں شہید ہو گئے
  • چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو سے باہمی تعاون سے جامع عالمی ترقی کا فروغ
  • پاکستان قابل اعتماد عالمی شراکت دار کے طور پر آبھر : خواجہ آصف : بھارت سازشوں میں مصروف : عطاء تارڑ 
  • فتح افغانستان کے بعد پاکستان کی اگلی طویل جنگ
  • پاکستان اور ترکیہ کے وزراء کی ملاقات دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
  • وہ 5 عام غلطیاں جو بیشتر افراد کسی نئے اینڈرائیڈ فون کو خریدتے ہوئے کرتے ہیں
  • قدرت سے جڑے ہوئے ممالک میں نیپال نمبر ون، پاکستان  فہرست سے خارج
  • عمران خان کو مشترکہ لائحہ عمل کے تحت رہا کروائیں گے، سہیل آفریدی
  • مشترکہ لائحہ عمل کے تحت بانی پی ٹی آئی کو رہا کروائیں گے،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
  • بابر اعظم نے طویل خاموشی توڑ دی، شائقین کے لیے پیغام جاری