بھارت: کینسر میں مبتلا شوہر نے بیوی کو قتل کر کے خودکشی کر لی
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
بھارت کے شہر غازی آباد میں کینسر میں مبتلا شوہر نے بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور پھر خودکشی کر لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 46 سالہ کلدیپ تیاگی نامی ریئل اسٹیٹ ڈیلر نے گھر میں پہلے بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور اس کے بعد خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا۔
ملزم ریٹائرڈ پولیس اہلکار تھا جس نے اپنی لائسنس والی بندوق سے گولیاں چلائیں، واقعے کے وقت ان کے دونوں بچے گھر پر موجود تھے، فائرنگ کی آواز سن کر بچے والدین کے کمرے میں پہنچے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کر دی۔
پولیس کے مطابق کمرے سے ایک نوٹ (لکھا گیا پیغام) ملا ہے، جس میں والد نے لکھا ہے کہ میں کینسر میں مبتلا ہوں اور میرے گھر والوں کو اس کا علم نہیں ہے، میں نہیں چاہتا کہ میرے علاج پر پیسہ ضائع ہو کیونکہ بچنا ناممکن ہے، میں اپنی بیوی کو ساتھ لے کر جا رہا ہوں کیونکہ ہم نے ہمیشہ ساتھ رہنے کا عہد کیا تھا۔
پولیس کے مطابق نوٹ میں لکھا ہے کہ یہ میرا فیصلہ ہے، اس کے لیے کسی کو بھی خاص طور پر میرے بچوں کو قصوروار نہیں ٹھہرایا جائے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے اسلحہ قبضے میں لے لیا ہے اور کیس کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاک بھارت میچ کرکٹ کے جذبے کے مطابق نہیں کھیلا گیا: اشیش رائے
نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک) معروف کرکٹ براڈ کاسٹر اشیش رائے نے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ کرکٹ کے جذبے کے مطابق نہیں کھیلا گیا، جیسے نسل پرستی کے دور میں غیرسفید فارم ٹیمیں جنوبی افریقہ کے خلاف نہیں کھیلتی تھیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ٹیم کسی مقابلے میں شرکت کرتی ہے تو کھیل کی روح کے مطابق برتاؤ کرنا چاہیے۔
اشیش رائے کا کہنا تھا کہ یہ افسوسناک ہے کہ بھارتی کرکٹ حکام نے حکومت کے حکم پر غیراخلاقی رویہ اپنانے کا کہا۔ یہ سراسر منافقت ہے کہ آپ میچ کھیلیں لیکن مخالف ٹیم سے مصافحہ نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کرکٹ بورڈز، ایم سی سی سے درخواست ہے کہ کرکٹ کے میدان میں کشیدگی کو روکیں۔
Post Views: 6