بہاولپور: ایران میں قتل کیے گئے 8 پاکستانی شہری اپنے آبائی علاقوں میں سپرد خاک
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
بہاولپور(نیوز ڈیسک)ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان میں قتل کیے گئے 8 پاکستانیوں کی میتیں آبائی ضلع بہاولپور پہنچادی گئیں۔
نجی چینل کے مطابق پاکستانی مکینکس کے جسد خاکی رات گئے خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد اور پھر وہاں سے بہاولپور پہنچائے گئے، جہاں سے ایمبولنسز کے ذریعے آبائی علاقوں میں لائے گئے۔
بہاولپور میں مرنے والوں کے پیاروں نے میتیں دیکھ کر علاقے میں کہرام برپا کر دیا، مقتولین کے گھروں پر رقت آمیز مناظر دیکھے گئے، اہلخانہ غم سے نڈھال تھے۔
تمام میتوں کو آبائی علاقوں میں نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کردیا گیا، نماز جنازہ میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا۔
دفتر خارجہ کے اعلامیے کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے سیستان میں 8 پاکستانیوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا تھا، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔
یاد رہے کہ 12 اپریل کو ایران کے مشرقی صوبے سیستان بلوچستان میں ایک مسلح حملے میں کم از کم 8 پاکستانی شہری جاں بحق ہوگئے تھے۔
جنوبی پنجاب کے ضلع بہاولپور سے تعلق رکھنے والے ان افراد کو مبینہ طور پر 12 اپریل کو ایران کے ضلع مہرستان میں ایک ورکشاپ میں نامعلوم مسلح افراد نے ہاتھ پاؤں باندھ کر گولی مار کر قتل کر دیا تھا، وہ تقریباً 5 سال سے اس علاقے میں موٹر مکینک کے طور پر کام کر رہے تھے۔
گبون کا فٹبالر 11 ویں منرل سے گر کر جاں بحق
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
نارتھ کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کا شدید بحران، شہری پریشان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ضلع وسطی کے علاقے نارتھ کراچی کے مختلف سیکٹروں میں دو ہفتے سے پانی کی مسلسل بندش کے بعد پینے کے پانی کا مصنوعی بحران شدت اختیار کر گیا ہے جس کے باعث رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ علاقہ مکینوں نے پانی کی فراہمی فوری بحال نہ ہونے پر 4-Kچورنگی پر احتجاج کی دھمکی دی ہے۔علاقہ مکینوں کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر 2،سیکٹر 3،سیکٹر فائیو اے 1اور فائیو اے 2سمیت ملحقہ علاقوں میں 2ہفتے سے واٹر سپلائی معطل ہے اورمکینوں کو مجبوراً مہنگے داموں ٹینکرز کا سہارا لینا پڑ رہا ہے۔شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ پانی کی قلت انتظامیہ کی نااہلی اور ٹینکر مافیا کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ باقاعدہ شیڈول کے باوجود لائنوں میں پانی نہیں آ رہا جبکہ ٹینکرز من مانے نرخ وصول کر رہے ہیں۔علاقہ مکینوں نے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے اور پانی کی فراہمی بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے، تاکہ روزمرہ زندگی معمول پر آ سکے۔