آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ شہداء اور غازی ہمارا فخر ہیں، شہداء کا احترام ہر پاکستانی کیلئے مقدس ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں فوجی اعزازات دینے کی تقریب منعقد ہوئی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو اعزازات سے نوازا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اعزازات آپریشنز میں غیر معمولی بہادری اور قوم کیلئے خدمات کے اعتراف میں دیئے گئے ہیں، تقریب میں اعلیٰ فوجی حکام اور ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے اہلخانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا ہے کہ تقریب میں ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت کے اعزازات دیئے گئے، شہدا کے اہلخانہ نے بعد از مرگ دیئے جانے والے اعزازات وصول کیے۔ اس موقع پر آرمی چیف نے پاک فوج اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء اور غازی ہمارا فخر ہیں، شہداء کا احترام ہر پاکستانی کیلئے مقدم ہے۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مزید کہا ہے کہ آج کا امن اور آزادی شہداء کی لازوال قربانیوں کا نتیجہ ہے، پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا بے لوث عزم قابل تعریف ہے

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

بھارتی بارڈر فورس کا اہلکار رینجرز نے پکڑ لیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان رینجرز نے انٹرنیشنل بارڈر عبور کر کے پاکستانی حدود میں آنے والے بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکار کو حراست میں لے لیا۔ حراست میں لیے گئے بی ایس ایف کانسٹیبل پی کے سنگھ کا تعلق بی ایس ایف کی 182 بٹالین سے ہے۔ سرحد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے اہلکار کے پاس اسلحہ بھی موجود تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ پاک بھارت سرحد پر فیروز پور سیکٹر میں پیش آیا۔ پاکستانی رینجرز اور بی ایس ایف کی فلیگ میٹنگ ہوئی۔ بی ایس ایف نے پاکستانی رینجرز سے بھارتی فوجی کو چھوڑنے کی درخواست کی۔ بھارتی فوجی کے بارے میں تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا۔

متعلقہ مضامین

  • اقوام عالم کے درمیان تعاون، باہمی احترام کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں: یوسف رضا گیلانی
  • بھارتی بارڈر فورس کا اہلکار رینجرز نے پکڑ لیا
  • عالمی تجارت کیلئے پائیدار اور شمولیتی ترقی کا حصول ہمارا نصب العین ہے: وزیر خزانہ
  • حج ایک مقدس فریضہ ہے جسکے لئے بلاوا بھی اللہ تعالی کی طرف سے آتا ہے،چیئرمین سی ڈی اے
  • بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود بند، سول ایوی ایشن اتھارٹی کا نوٹم جاری
  • سندھ طاس معاہدہ معطل: پانی کے ہر قطرے پر ہمارا حق ہے اور اس کا دفاع کریں گے، وزیر توانائی
  • ڈیرہ غازی خان ایئرپورٹ کو اے 320 طیاروں کے لیے اپ گریڈ کیا جائے گا: پی اے اے
  • عالمی عدالت نے نیتن یاہو کو گرفتار کرنے کا حکم دیا، مگر اس فیصلے کا احترام امریکا سمیت کوئی نہیں کررہا، فضل الرحمان
  • جنوبی ایشیا میں امن کیلئے ایٹمی خطرات کم کرنے والے اقدامات، سٹرٹیجک توازن ضروری: جنرل ساحر
  • اضافی چھٹیاں کرنے والے اساتذہ کیلئے بری خبر