شوبز کی چمک میں بھی بیوی سے سچی محبت ،شجاع اسد کی انوکھی لو اسٹوری
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
کراچی(شوبز ڈیسک)شجاع اسد، جنہوں نے حالیہ دنوں میں مقبول ڈراموں خئی، اے عشقِ جنوں اور تن من نیل و نیل کے ذریعے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں، آہستہ آہستہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں ایک قابلِ اعتماد اور معروف اداکار کے طور پر اپنی شناخت بنا رہے ہیں۔
حال ہی میں وہ ایک شو میں مہمان بنے جہاں انہوں نے اپنے فنی سفر، شہرت، ازدواجی زندگی اور محبت کی کہانی کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ان کی بیوی کو کبھی حسد محسوس ہوتا ہے جب وہ ملک کی حسین ترین اداکاراؤں کے ساتھ کام کرتے ہیں، تو شجاع نے بڑے اعتماد کے ساتھ جواب دیا کہ، کیوں محسوس ہوگا؟ وہ بہت میچور ہے۔ میں سیٹ پر جاتا ہوں، اپنے سینز کرتا ہوں اور گھر واپس آجاتا ہوں۔ اس میں حسد یا غیر ضروری جذبات کی کوئی گنجائش ہی نہیں۔
شجاع کا کہنا تھا کہ ان کی بیوی ماہین نہ صرف ان پر مکمل اعتماد رکھتی ہیں بلکہ ان کے کریئر میں ایک مضبوط سہارا بھی ہیں۔
اداکار نے اپنی ذاتی زندگی کے ایک حساس پہلو پر بھی روشنی ڈالی۔ شجاع اور ماہین بچپن سے ایک دوسرے کے دوست تھے۔ دونوں نے زندگی کا ایک بہت مشکل وقت ایک ساتھ گزارا جب محض 10 دنوں کے فرق سے ان دونوں کے والد انتقال کر گئے۔ اس دکھ بھرے وقت نے دونوں کو ایک دوسرے کے اور قریب کر دیا۔
شجاع نے بتایا کہ اسی وقت ان کی والدہ نے ماہین کو ان کے لیے منتخب کیا اور آج وہ اس فیصلے کو اپنی زندگی کے بہترین فیصلوں میں شمار کرتے ہیں۔
شجاع اسد نے اپنی اہلیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر قدم پر ان کے ساتھ کھڑی رہیں، خاص طور پر جب وہ شوبز میں اپنی جگہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔
مزیدپڑھیں:بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن؛ پولیس نے داہگل چوکی پر پی ٹی آئی رہنماؤں، کارکنوں کو روک دیا
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
فیضان خواجہ نے شوبز انڈسٹری کی حقیقت سے پردہ اُٹھا دیا ، کیا انکشافات کیے؟
پاکستان شوبز کے اداکار فیضان خواجہ نے انڈسٹری میں فنکاروں کو معاوضے کی عدم ادائیگی پر آواز بلند کردی۔
فیضان خواجہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیوز پوسٹ کی ہیں جس میں انہوں نے شوبز انڈسٹری میں غیر پیشہ ورانہ رویوں اور فنکاروں کو معاوضے کی عدم ادائیگی پر کھل کر بات کی ہے۔
A post common by Faizan Khawaja (@faizankhawaja_)
ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ کسی کو بدنام کرنے کے لیے بات نہیں کر رہے بلکہ صرف انڈسٹری کا سچ بیان کر رہے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ سینئر اداکار اور ہدایت کار، جیسے محمد احمد اور مہرین جبار بھی اپنے حق کے معاوضے کے لیے پروڈکشن ہاؤسز اور پروڈیوسرز کے پیچھے بھاگنے پر مجبور ہیں۔
A post common by Faizan Khawaja (@faizankhawaja_)
فیضان خواجہ کا کہنا تھا کہ وہ خود ایسی صورتحال سے گزر چکے ہیں جہاں ایک اشتہار کے معاوضے کے لیے انہیں کئی بار یاد دہانی کروانی پڑی۔ فیضان نے کہا کہ یہ مسئلہ صرف ان کے ساتھ نہیں بلکہ ان تمام محنتی فنکاروں کے ساتھ ہے جنہیں ان کا جائز حق نہیں ملتا۔
انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے اداکاری چھوڑی نہیں بلکہ صرف ایسے پروڈیوسرز کے ساتھ کام کرنا اب بند کر دیا ہے جو انہیں وقت پر ادائیگی نہیں کرتے۔ فیضان خواجہ کی یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
A post common by Faizan Khawaja (@faizankhawaja_)
ماضی میں کئی ڈراموں میں اداکاری کرنے والے فیضان خواجہ نے گزشتہ کئی عرصے سے ڈرامہ نہیں کیا اور اب انہوں نے پاکستان شوبز کے عدم ادائیگی کے سنگین مسئلے کی حقیقت سے پردہ اُٹھایا ہے جس پر مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کے اس قدم کو سراہا جا رہا ہے اور کئی شائقین نے انہیں دوبارہ ٹی وی پر دیکھنے کی خواہش کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu