پرائیویٹ حج اسکیم: اس سال کتنے عازمین حج پر جائیں گے؟
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
اس سال 2025 پاکستان سے پرائیوٹ حج اسکیم کے تحت صرف 23،620 عازمین فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔
حج 2025 کے کوٹہ کے ساتھ خدمات فراہم کردہ سروس پرووائیڈرز کی فہرست وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی ویب سائٹ اور پاک حج ایپ پر اپ ڈیٹ کر دی گئی ہے۔
ایسے تمام عازمین جنہوں نے رجسٹرڈ سروس پرووائیڈرز کے ساتھ بکنگ کرائی ہے، وہ وزارت کی ویب سائٹ https://pvt-inquiry.
وزارت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام منظم / سروس پرووائیڈرز کمپنیوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ حج 2025 كے منظورشدہ كوٹہ كےمطابق عازمین حج کو اپ ڈیٹ شدہ معاہدہ (حج فارم) فراہم کریں اور وزارت حج و عمرہ، مملکت سعودی عرب کی تعلیمات کے مطابق 18.4.2025 تک عازمین حج کے ویزا اجرا کے عمل کو یقینی بنائیں۔
سیکشن افسر مانیٹرنگ (برائے شکایات) فون: 0519218571
ای میل: [email protected]
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پرائیوٹ عازمین حج پرائیویٹ حج اسکیم وزارت مذہبی امورذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پرائیوٹ عازمین حج پرائیویٹ حج اسکیم
پڑھیں:
شہر میں قائم پرائیویٹ پارکنگ سٹینڈز کو ریگولرائز کرنے کا فیصلہ
سٹی42: شہر لاہور میں قائم پرائیویٹ پارکنگ سٹینڈز کو ریگولرائز کیا جائے گا۔
پرائیویٹ پلاٹوں کے اندر پارکنگ سٹینڈز کو لائسنس کا اجراء کیا جائے گا اور پارکنگ لائسنس کی ہر سال تجدید کروانا ہوگی۔ ابتدائی طور پر شہر کے 242 پارکنگ سٹینڈز کی نشاندہی کر لی گئی ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید پارکنگ سٹینڈز کو ریگولرائز کیا جائے گا۔
پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
نجی سٹینڈز پر پارکنگ فیس سرکاری نرخ کی نسبت زیادہ ہوگی جہاں موٹرسائیکل کے لیے 30 اور گاڑی کے لیے 50 روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔ سرکاری نرخ موٹرسائیکل کے 10 اور گاڑی کے 30 روپے ہیں۔ اس منصوبے سے ایم سی ایل کو لائسنس فیس کی مد میں لاکھوں کی آمدن متوقع ہے۔
منصوبے سے قانونی و غیرقانونی پارکنگ کی بحث کا خاتمہ ہوگا۔ ایم سی ایل نے تجویز پر ہوم ورک کرکے مسودہ ڈپٹی کمشنر کو ارسال کر دیا ہے اور پرائیویٹ پارکنگ سٹینڈز کو ریگولرائز کرنے کے لیے ڈی سی کی حتمی منظوری کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
کویتی شہریت سے محروم افراد کے لیے بڑی خوشخبری