پاکستان کی خوشحالی کسان کی خوشحالی سے جڑی ہے: وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی براہ راست کسان کی خوشحالی سے وابستہ ہے۔ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے گندم کے کاشتکاروں کے لیے خصوصی پیکج کے اعلان کو سراہتے ہوئے اسے کسان دوست اور دور اندیش اقدام قرار دیا۔
وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ ساڑھے 5 لاکھ کاشتکاروں کو براہ راست سپورٹ فنڈ کے تحت 15 ارب روپے کی فراہمی خوش آئند اور کسانوں کی مالی معاونت کی طرف ایک مضبوط قدم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں آبیانہ اور فکس ٹیکس میں دی جانے والی چھوٹ کسانوں کے لیے واضح ریلیف ہے۔
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی طرف سے پنجاب کے کسانوں کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کل کیا جائے گا
وزیراعظم نے کسانوں کو 4 ماہ تک مفت گندم اسٹوریج کی سہولت فراہم کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف گندم کو موسمی اثرات سے بچایا جا سکے گا بلکہ کاشتکاروں کو مارکیٹ کے غیر ضروری دباؤ سے بھی تحفظ حاصل ہوگا۔
وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ گندم اور اس سے بنی اشیا کی برآمد کے سلسلے میں وفاقی حکومت، حکومت پنجاب کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا منشور ہمیشہ کسانوں کی محنت کا مکمل اور بروقت معاوضہ یقینی بنانا رہا ہے۔
وزیراعظم نے گندم کے کاشتکاروں کے لیے اس فلاحی پیکج کے اعلان پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ان کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے مبارکباد بھی دی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان مسلم لیگ ن گندم کے کاشتکار وزیراعظم محمد شہباز شریف وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان مسلم لیگ ن گندم کے کاشتکار وزیراعظم محمد شہباز شریف وزیراعلی پنجاب مریم نواز مریم نواز کے لیے
پڑھیں:
مراد علی شاہ کو سندھ سے زیادہ پنجاب کے کسانوں کی فکر ہے: عظمیٰ بخاری
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری—فائل فوٹووزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ کو سندھ کے کسانوں سے زیادہ پنجاب کے کسانوں کی فکر ہے۔
مراد علی شاہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کے کسانوں کی فکر کرنے کے لیے پنجاب کے وارث موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کیا سندھ میں کاشت کار نہیں ہیں؟ کیا سندھ حکومت نے گندم کی قیمت مقرر کر دی ہے؟ کیا سندھ حکومت نے کسانوں سے گندم خرید لی ہے؟
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کینالز منصوبہ پیپلز پارٹی ہی مسترد کرائے گی۔
صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ اور ان کی جماعت 16 سال سے حکمراں ہے، اپنی کارکردگی بتائیں، مریم نواز نے 1 سال میں پنجاب کے کسانوں کو 110 ارب روپے کے تاریخی پیکیج دیے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں اس سال گندم کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے، آئندہ سال اس سے بھی زیادہ گندم کی پیداوار ہو گی، پنجاب کی ترقی اور خوش حالی 2 صوبوں کی حکومتوں کے اعصاب پر سوار ہو چکی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مراد علی شاہ پنجاب سے ملانے والی سندھ کی مرکزی شاہراہ کو بند کرنے والے مظاہرین کی حمایت کر رہے ہیں،ان کو علی امین گنڈاپور سے مختلف نظر آنا چاہیے۔