اداکار اور ماڈل عمر شہزاد اور شانزے لودھی شادی,تصاویر سوشل پر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
عمر شہزاد اور شانزے لودھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے، شاندار تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر چھا گئیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مشہور اداکار اور ماڈل عمر شہزاد اور شانزے لودھی کی شادی کی تقریب کراچی میں دھوم دھام سے منعقد ہوئی، جس میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کئی نامور شخصیات نے شرکت کی۔ اس سے قبل فروری2025 میں دونوں کا نکاح مدینہ منورہ کی مقدس سر زمین پر مسجد نبویﷺمیں انجام پایا تھا، سادہ اور روحانی تقریب میں قریبی رشتے داروں نے شرکت کی تھی۔شادی کی تقریب میں دولہا دلہن نے خوبصورت روایت اور جدت کا حسین امتزاج پیش کیا۔شانزے لودھی نے سنہری گوٹا کناری اور سیکوئنز سے مزین دیدہ زیب دلہن لباس زیب تن کیا، ان کا عروسی جوڑا ہلکے سنہری رنگ کا تھا، جس پر نفیس کام کیا گیا تھا اور وہ نہایت باوقار اور خوبصورت دکھائی دے رہی تھیں۔ دوسری جانب دولہا عمر شہزاد نے ہلکی آف وائٹ اور سنہری رنگ کی شیروانی زیب تن کی، جس کے ساتھ روایتی قلا پہنا، جو ان کی شخصیت کو مزید جاذبِ نظر بنا رہا تھا۔تقریب میں شوبز انڈسٹری کے معروف چہرے بھی شریک ہوئے، اداکار عدنان صدیقی، عمر عالم اور ارسلان خان تقریب کی رونق بنے۔شادی کی تقریب کا ماحول خوش گوار اور محبت بھرا تھا جہاں ہر طرف خوشیوں اور دعاؤں کا سماں تھا۔تقریب کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور مداح دونوں کو نئی زندگی کے آغاز پر نیک تمنائیں اور دعائیں دے رہے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: شانزے لودھی
پڑھیں:
بلوچستان میں شادی شدہ جوڑے کے سفاکانہ قتل کیخلاف سینیٹ میں قرارداد منظور، جے یو آئی کی مخالفت
سینیٹ نے بلوچستان کے علاقے ڈیگاری میں جرگے کے حکم لڑکے اور لڑکی کی موت کیخلاف قرارداد منظور کرلی، جس کی جے یو آئی کے علاوہ سب نے حمایت کی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ اجلاس میں بلوچستان میں شادی شدہ جوڑے کے سرعام قتل پر پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے قرارداد پیش کی۔
قرارداد کے متن میں لکھا گیا کہ ایوان بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والے جوڑے کی مذمت کرتے ہے، جرگہ میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ اس طرح کے جرائم کی روک تھام ہونی چاہیے، پاکستان کے تمام شہریوں کی قانون و آئین کے مطابق حفاظت کی ذمہ داری ریاست کی ہے۔
سینیٹ نے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی جبکہ جے یوآئی نے اس قرارداد کی حمایت نہیں کی۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے ڈیگاری میں عید الاضحیٰ سے دو روز قبل لڑکی اور لڑکے کو پسند کی شادی کرنے پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا جس کی ویڈیو چار روز قبل سامنے آئی۔
اس واقعے کے بعد پولیس نے ساتکزئی قبیلے کے سردار کو مبینہ طور پر قتل کا حکم دینے پر گرفتار کیا اور سردار اس وقت دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے پاس ہے۔
دوسری جانب مقتولہ بانو کی ماں سے گزشتہ روز اپنی بیٹی کے قتل کا دفاع کرتے ہوئے سردار سمیت تمام ملزمان کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا جس کو پولیس نے آج گرفتار کرلیا۔