مسرت اور جمشید چیمہ کی عبوری ضمانت میں 10 مئی تک توسیع
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
---فائل فوٹو
تحریکِ انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ کی عبوری ضمانت میں 10 مئی تک توسیع کر دی گئی۔
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور سمیت 9 مئی کے 8 مقدمات میں مسرت جمشید چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں پر جج منظر علی گل نے سماعت کی۔
ڈی ایس پی جاوید آصف نے عدالت کو بتایا کہ مقدمات کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں ہے۔
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنوں عظمیٰ خانم اور علیمہ خانم نے پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ کو ڈانٹ پلا دی۔
پولیس نے مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کے لیے عدالت سے مزید مہلت مانگ لی۔
عدالت نے مسرت جمشید چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ کی عبوری ضمانت میں 10 مئی تک توسیع کر دی۔
بعد ازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلاء کو ضمانتوں پر دلائل کے لیے پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مسرت جمشید چیمہ اور جمشید چیمہ کی
پڑھیں:
ڈکی بھائی کیس میں پیش رفت، عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیے
عدالت نے یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کے جوا ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں ڈکی بھائی کی جوا ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس فاروق حیدر نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیا اور مزید کارروائی ملتوی کردی۔ درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ عمران چدھڑ عدالت میں پیش ہوئے۔ سعد الرحمٰن نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ انہیں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے بیرونِ ملک جاتے وقت ایئرپورٹ سے گرفتار کیا، حالانکہ انہیں کسی قسم کا نوٹس یا طلبی موصول نہیں ہوئی تھی۔ درخواست میں این سی سی آئی اے سمیت دیگر اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔ سعد الرحمٰن کا مزید کہنا تھا کہ انہیں گرفتاری کے بعد دس روز تک جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کی تحویل میں رکھا گیا۔ عدالت نے تمام فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔