نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے سابق مندوب منیراکرم کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مستقل مندوب منیر اکرم نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق انہوں نے عالمی سیاسی منظر نامے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پاکستان کی آئندہ صدارت پر تبادلہ خیال کیا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے سفیر منیر اکرم کی مثالی سفارتی خدمات اور پاکستان کی کثیرالجہتی سفارت کاری میں شراکت کی تعریف کی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اسحاق ڈار سے ازبک وزیرِ خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ، ریل لائن منصوبے پر گفتگو
— فائل فوٹوپاکستان کے نائب وزیرِ اعظم سے ازبک وزیرِ خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو میں کابل میں ریلوے لائن منصوبے کے حوالے سے ہونے والی گفتگو پر تبادلۂ خیال کیا۔
نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈارنے ازبکستان کے وزیرِ خارجہ سیدوف بختیور اوویلووچ کو کابل میں افغانستان، پاکستان اور ازبکستان ریلوے لائن منصوبے کے حوالے سے کابل میں ہونے والی بات چیت سے آگاہ کیا۔
اسلام آباد ازبکستان نے پاکستان، افغان اور...
دونوں جانب سے اس امید کا اظہار کیا گیا کہ تینوں ممالک بہت جلد علاقائی ریل رابطے کے منصوبے کے لیے فریم ورک معاہدے پر دستخط کریں گے۔
دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تجارتی و اقتصادی رابطے بڑھانے پر اتفاق بھی کیا۔