Nawaiwaqt:
2025-08-02@05:12:12 GMT

کراچی : نان اور چپاتی روٹی کی قیمتوں میں بڑی کمی

اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT

کراچی : نان اور چپاتی روٹی کی قیمتوں میں بڑی کمی

کمشنر کراچی نے آٹے کے بعد نان اور چپاتی کی قیمتیں بھی کم کردیں. نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ 100 گرام چپاتی کی قیمت 10 روپے اور 120 گرام نان کی قیمت 15 روپے مقرر کردی گئی۔کمشنر کراچی حسن نقوی کے حکم پر نیا نوٹیفکیشن جاری گیا ہے .جس کے مطابق چپاتی 100 گرام 10 روپے میں فروخت کی جائے. تندور مالکان نرخ نامہ نمایاں جگہ آویزاں کریں، 120 گرام نان 15روپے میں فروخت ہوگا۔کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ قیمت بڑھانے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے.

150گرام نان کی قیمت 17 روپے مقرر کر دی۔ شہری شکایت درج کرائیں. خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔حسن نقوی کے مطابق 180گرام نان کی زیادہ سے زیادہ قیمت 22 روپے ہے. سرکاری نرخ سے تجاوز کرنا قابل سزا جرم ہے. نرخ نامہ ہر دکان پر لازمی آویزاں کیا جائے. خلاف ورزی پر فوری ایکشن لیا جائے گا۔ نان چپاتی نرخ مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز کمشنر کراچی نے ڈیڑھ ماہ بعد آٹے کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فیکیشن جاری کیا تھا۔ کمشنر کراچی نے آٹے کی قیمتوں میں 10روپے سے 17روپے فی کلو کمی کی۔کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈھائی نمبر آٹا ہول سیل 83 روپے جبکہ ریٹیل میں 87 روپے فی کلو مقرر کیا گیا۔فائن آٹا ہول سیل 88 روپے جبکہ ریٹیل میں 92 روپے فی کلو مقرر کی گئی. چکی آٹا کے نرخ 100 روپے فی کلو مقرر ہے۔مارکیٹ میں فائن آٹا 90 سے 100 روپے فی کلو پر فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ چکی آٹا 110 سے 115 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کمشنر کراچی روپے فی کلو کی قیمت

پڑھیں:

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس، چینی کی قیمتوں میں خودساختہ اضافے پر سخت کارروائی کا حکم

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت چینی کی قیمتوں کے حوالے سے اسلام آباد میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں چینی کی قیمتوں پر عملدرآمد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم نے واضح ہدایت جاری کی کہ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان طے شدہ معاہدے کے مطابق چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے اور ریٹیل قیمت 173 روپے مقرر ہے اور اس پر ہر صورت عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیے: چینی بحران، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے شوگر ملز مالکان کے نام طلب کر لیے

وزیراعظم نے زور دیا کہ عوام کا معاشی استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، مقررہ قیمت سے زائد وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

حکام نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چینی کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف اقدامات جاری ہیں اور ان کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں چینی کی قیمت اس وقت 200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر حکومت نے نوٹس لیا اور ایکس مل ریٹ 165 روپے فی کلو جبکہ پرچون ریٹ 172 روپے مقرر کیا۔

تاہم اس کے باوجود اسلام آباد سمیت ملک بھر میں چینی 195 سے 200 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ماضی میں کب کب گندم اور چینی بحران نے حکومتوں کو مشکل میں ڈالا؟

پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی کارروائیوں کے باعث اب مارکیٹ میں چینی دستیاب نہیں ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ مہنگی چینی خرید کر سستی کیسے بیچیں؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

چینی خودساختہ قلت شوگر مافیا شوگر ملز

متعلقہ مضامین

  •  مہنگائی سے متعلق اعدادوشمار ، کیاچیزسستی ہوئی اورکیامہنگی؟ 
  • حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی
  • حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا
  • پٹرول 7. 54 روپے لٹر سستا، ڈیزل 1.48 روپے لٹر مہنگا، ایل پی جی 17.74 روپے کلو سستی
  • حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات میں بڑی کمی کا اعلان
  • حکومت کا ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
  • اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی
  • ملک میں چینی کی قیمتوں میں کمی نا آسکی، ریٹیل قیمت 200 روپے کلو برقرار
  • وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس، چینی کی قیمتوں میں خودساختہ اضافے پر سخت کارروائی کا حکم
  • عوام کیلئے خوشخبری! یکم اگست سے پٹرول کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع