رہبر انقلاب کے نام پیوٹن کا خصوصی پیغام عراقچی کے حوالے
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
روسی صدارتی محل کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ روسی صدر نے ایرانی وزیر خارجہ کے ذریعے رہبر انقلاب اسلامی کے نام خصوصی پیغام ارسال کیا ہے اسلام ٹائمز۔ روسی صدارتی محل کرملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے اعلان کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نام ایک خصوصی پیغام ارسال کیا ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق ولادیمیر پیوٹن نے گذشتہ روز سید عباس عراقچی کے ساتھ ایک طویل ملاقات کے دوران سپریم لیڈر اسلامی جمہوریہ ایران آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے لئے نیک تمناؤں پر مبنی ایک خصوصی پیغام اور ایک اصولی جواب ان کے حوالے کیا ہے۔ روسی خبررساں ایجنسی ریانووستی نے اس خبر کو شائع کرتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ اس حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں دیمتری پیسکوف کا زور دیتے ہوئے کہنا تھا کہ جی ہاں! ایرانی وزیر خارجہ کے ذریعے نیک تمناؤں پر مبنی ایک خصوصی پیغام و اصولی جواب ارسال کیا گیا ہے!
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: خصوصی پیغام کیا ہے
پڑھیں:
ملتان، رہبرمعظم کی سالگرہ کی مناسبت سے المصطفیٰ ہائوس میں نشست کا اہتمام، کیک بھی کاٹا گیا
المصطفیٰ ہائوس ملتان میں منعقدہ نشست میں ریجنل صدر احتشام نقوی سمیت ریجنل کابینہ، سابق ڈویژنل صدر حسن رضا، ضلعی کابینہ ملتان کے اراکین نے شرکت کی، شرکاء نے رہبر معظم کی صحت و سلامتی و درازی عمر کی دُعا کی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان جنوبی پنجاب ریجن کی جانب سے 19 اپریل روز ولادت رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی مناسبت سے دفتر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان المصطفیٰ ہاوس ملتان میں نشست کا اہتمام کیا گیا، نشست میں ریجنل صدر احتشام نقوی سمیت ریجنل کابینہ، سابق ڈویژنل صدر حسن رضا، ضلعی کابینہ ملتان کے اراکین نے شرکت کی، شرکاء نے رہبر معظم کی صحت و سلامتی و درازی عمر کی دُعا کی، پروگرام کے آخر میں کیک بھی کاٹا گیا۔