اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے مربوط ٹریفک نظام کے قیام  کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، 1700 سے زائد بائیکرز کیخلاف کارروائی

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق گزشتہ 15 دنوں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 15 ہزار 88 بلا تفریق قانونی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں،اس دوران ایک ہزار 45 غیر نمونہ نمبرپلیٹس کے خلاف کارروائی کی گئی، ایک ہزار 27  بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔

غیر قانونی پارکنگ کی خلاف ورزی پر 2 ہزار 998 کارروائیاں عمل میں لائی گئی،  674 گاڑیاں مخالف سمت میں چلنے پر روکی گئیں جبکہ ریڈ لائٹ کی خلاف ورزی پر ایک ہزار 276 جرمانے کیے گئے،369 ڈرائیورز کو سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر چالان کیا گیا۔

اس دوران 158 ڈرائیورز کے خلاف دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال پر قانونی کارروائیاں کی گئیں، ایک ہزار214 گاڑیاں اور موٹر سائیکل سواروں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر مختلف تھانہ جات میں بند کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: پی ایس ایل ٹیمز کی آمدورفت، روٹ پلان جاری

چیف ٹریفک آفیسر سید زیشان حیدر نے اسلام آباد کے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، ان کا کہنا ہے کہ حادثات کی روک تھام، قانون کی مساوی عملداری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اسلام آباد ٹریفک پولیس پاکستان ٹریفک قوانین جرمانے چالان ڈرائیورز کارروائی موٹرسائیکلز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام آباد ٹریفک پولیس پاکستان ٹریفک قوانین چالان ڈرائیورز کارروائی موٹرسائیکلز باد ٹریفک پولیس ٹریفک قوانین اسلام ا باد ایک ہزار کی خلاف

پڑھیں:

لکی مروت: ٹریفک پولیس کی موبائل میں دھماکا، 2 افراد زخمی

—فائل فوٹو

لکی مروت میں درہ پیزو بازار کے قریب ٹریفک پولیس کی موبائل پر آئی ای ڈی دھماکا ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔

بلوچستان کی تحصیل نال بازار میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق، کئی زخمی

خضدار/ڈیرہ مراد جمالی خضدارکی تحصیل نال میں...

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دھماکے کے بعد ٹریفک پولیس موبائل گاڑی میں آگ لگ گئی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج : 100 انڈیکس میں 1553 پوائنٹس کی کمی
  • کشمیر: پاکستان کے خلاف بھارتی اقدامات اور اسلام آباد کی جوابی کارروائی کی دھمکی
  • لکی مروت: ٹریفک پولیس کی موبائل میں دھماکا، 2 افراد زخمی
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان، 1553 پوائنٹس کی کمی
  • لکی مروت: ٹریفک پولیس موبائل میں دھماکا، 2 افراد زخمی
  • بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، خواجہ آصف
  • یورپی یونین نے ایپل اور میٹا پر ڈیجیٹل مسابقتی قوانین کی خلاف ورزی پر 70 کروڑ یورو کا جرمانہ عائد کر دیا
  • پاکستان کا ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ بڑھ کر 8.467 ارب ڈالر ہو گیا
  • شہر اقتدار میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، درجنوں گرفتاریاں
  • لاہور: بڑی تعداد میں بھکاریوں کو ہٹانے کا دعویٰ