اسحاق ڈار سے لارڈ سرفراز آف کنسنگٹن کی قیادت میں وفد کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
وزیر خارجہ سے لارڈ آف کنسنگٹن کی قیادت میں ملنے والے وفد نے پاکستان کے سیاحتی منظرنامے اور بڑھتی ہوئی کاروباری صلاحیت کی تعریف کی، وزیر خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے برطانوی پارلیمنٹیرینز کے کردار پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے لارڈ سرفراز آف کنسنگٹن کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وفد میں لارڈ اینڈ لیڈی لنکاسٹر، ڈاکٹر ابراہیم الموجیل اور دیگر کاروباری راہنما شامل تھے۔
وفد نے پاکستان کے سیاحتی منظرنامے اور بڑھتی ہوئی کاروباری صلاحیت کی تعریف کی، وزیر خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے برطانوی پارلیمنٹیرینز کے کردار پر زور دیا۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
اسحاق ڈار کی تھائی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اظہار اطمینان
—فائل فوٹوترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ سے نیویارک میں ملاقات کی، ملاقات اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں پاکستان کی صدارت کے دوران ہوئی۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت پر دونوں رہنماؤں نے اظہار اطمینان کیا اور ثقافتی و پارلیمانی روابط، عوامی سطح کے روابط، تجارت اور سیاحت پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان کے مطابق ملاقات میں خوراک، ماہی گیری، دفاع اور علاقائی روابط میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ سمیت عالمی فورمز پر تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق تھائی وزیر خارجہ نے پاکستان کو سلامتی کونسل کی صدارت پر مبارک باد پیش کی جبکہ پاکستان نے اقوام متحدہ میں خدمات پر تھائی وزیر خارجہ سے اظہار تحسین کیا۔