سندھ بلڈنگ، شہر قائد میں اندھا دھند ناجائز تعمیرات کی مکمل چھوٹ
اشاعت کی تاریخ: 19th, April 2025 GMT
ضلع شرقی میں جاری تعمیرات پر ڈی جی اسحاق کھوڑو کی دانستہ چشم پوشی برقرار
آصف رضوی ریٹائرمنٹ سے قبل مال سمیٹنے میں سرگرم احتساب سے لاپروا
جمشید روڈ نمبر 1کے رہائشی پلاٹ نمبر 627پر تجارتی مقاصد کے لئے تعمیرات
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں رائج کھوڑو سسٹم نے انہدام اور پکڑ دھکڑ کا سلسلہ صرف وسطی تک ہی محدود کر رکھا ہے جبکہ باقی چھ اضلاع میں ناجائز تعمیرات کی مکمل چھوٹ دی جارہی ہے ۔بدعنوان ڈائریکٹر آصف رضوی احتساب کے خوف سے لاپروا ہوکر ریٹائرمنٹ سے قبل مال سمیٹنے میں سرگرم دکھائی دیتے ہیں۔ خطیر رقوم بٹورنے کے بعد رہائشی پلاٹوں پر تجارتی مقاصد کے لئے ناجائز تعمیرات کی مکمل چھوٹ دے رکھی ہے ۔جسکا اندازہ اس بات سے با آسانی لگایا جا سکتا ہے کہ ضلع شرقی کے علاقے جمشید ٹاؤن نمبر 1کے رہائشی پلاٹ نمبر 627 نواب اسماعیل خان روڈ پر کمرشل تعمیرات کی مکمل آزادی دے دی گئی ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ غیر قانونی دھندوں پر ڈی جی اسحاق کھوڑو کی دانستہ چشم پوشی برقرار ہے ۔سروے پر موجود نمائندہ جرأت سے بات کرتے ہوئے اعظم نامی شخص کا کہنا ہے کہ رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات سے علاقے میں پانی بجلی، گیس اور سیوریج کے بنیادی مسائل میں اضافہ ہونا شروع ہو چکا ہے ۔جرأت سروے ٹیم کی جانب سے جاری تعمیرات پر موقف لینے کے لئے ڈی جی ہاؤس رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر کوئی جواب موصول نہ ہو سکا۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: تعمیرات کی مکمل
پڑھیں:
سندھ میں نئی نمبر پلیٹ کی ڈیڈ لائن میں توسیع
توسیع دیئے جانے کے بعد اب نئی نمبر پلیٹ کے حوالے سے شہریوں کے فیس لیس ای چالان نہیں کیے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومتِ سندھ نے نئی ’اجرک نمبر‘ پلیٹ کیلئے دو ماہ کی توسیع دے دی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے شہریوں کو نئی اجرک والی نمبر پلیٹ لگوانے کیلیے دو ماہ کی توسیع دی۔ حکومت کی ہدایت پر محکمہ ایکسائز نے نئی اجرک نمبر پلیٹ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق شہریوں کو 31 دسمبر تک نئی نمبر پلیٹ لگوانے کی چھوٹ دے دی گئی ہے۔ اس سے قبل حکومت نے ایک بار شہریوں کی سہولت کیلیے ڈیڈ لائن میں 31 اکتوبر تک توسیع کی تھی۔ حکومت کی جانب سے توسیع دیئے جانے کے بعد اب نئی نمبر پلیٹ کے حوالے سے شہریوں کے فیس لیس ای چالان نہیں کیے جائیں گے، تاہم دیگر ٹریفک قوانین خلاف ورزی کی صورت میں چالان و جرمانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔