Express News:
2025-08-01@03:39:43 GMT

پی ایس ایل10؛ حسن علی نے  وہاب ریاض کا اہم ریکارڈ توڑ دیا

اشاعت کی تاریخ: 19th, April 2025 GMT

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی نے ایک نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے وہاب ریاض کا اہم ریکارڈ توڑ دیا۔

جمعہ کو کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔ جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز ہی بنا سکی، یوں کراچی کنگز نے میچ 56 رنز سے جیت لیا۔

اس میچ میں حسن علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کارکردگی کے ساتھ ہی انہوں نے پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر کا اعزاز حاصل کر لیا۔ انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بلے باز حسن نواز کو صرف ایک رن پر آؤٹ کر کے یہ سنگ میل عبور کیا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ حسن علی، وہاب ریاض کا کونسا ریکارڈ توڑنے کے دہانے پر ہیں؟

حسن علی نے پی ایس ایل کی 84 اننگز میں 116 وکٹیں حاصل کی ہیں، جبکہ اس سے قبل وہاب ریاض نے 87 اننگز میں 113 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ 30 سالہ حسن علی اس سیزن میں شاندار فارم میں ہیں اور اب تک 3 میچز میں 8 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

کراچی کنگز نے پی ایس ایل 10 میں اب تک 3 میچز کھیلے ہیں، جن میں سے 2 میں کامیابی حاصل کی ہے اور ایک میں شکست ہوئی ہے۔ ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کراچی کنگز وکٹیں حاصل پی ایس ایل حسن علی نے وہاب ریاض حاصل کی

پڑھیں:

لیجنڈز لیگ: 47 سالہ سعید اجمل کی تباہ کن بولنگ، نیا ریکارڈ قائم

 ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان چیمپئنز نے سعید اجمل کی تباہ کن بولنگ کے بدولت آسٹریلیا چیمپئنز کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا۔انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن پاکستان کی بولنگ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور 12 ویں اوور میں صرف 74 رنز پر ڈھیر ہوگئی، پاکستان کی جانب سے سعید اجمل نے تباہ کن بولنگ کی اور 16 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔اس کارکردگی کے ساتھ 47 سالہ سعید اجمل نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز ٹورنامنٹ میں نئی تاریخ رقم کردی۔سعید اجمل ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کی تاریخ میں 5 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے، آف سپنر کی 16 رنز کے عوض 6 وکٹیں اب تک ٹورنامنٹ کی بہترین بولنگ فگرز ہیں۔اس سے قبل ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں بہترین بولنگ فگرز کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز چیمپئنز کے ایڈورڈز کے نام تھا، جنہوں نے انگلینڈ چیمپئنز کے خلاف 3 اوورز میں 11 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کا 75 رنز کا ہدف پاکستان نے با آسانی 8 ویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا، شرجیل خان 32 اور صہیب مقصود 28 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی کپتان شبمن گل اور ٹیم نے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا
  • طویل فاصلے تک آسمانی بجلی کڑکنے کا ریکارڈ
  • فرنٹیر کانسٹیبلری کے نام کی تبدیلی پر کمانڈنٹ فیڈرل کانسٹیبلری کا بیان سامنے آگیا
  • 18گیندوں کا نامکمل اوور، آسٹریلوی بولر نے شرمناک ریکارڈ بنا دیا
  • لیجنڈز لیگ: 47 سالہ سعید اجمل کی تباہ کن بولنگ، نیا ریکارڈ قائم
  • سعید اجمل کی آسٹریلیا چیمپئنز کیخلاف تباہ کن بولنگ، 6 وکٹیں لے اڑے
  • سونے کی قیمت میں آج مزید کمی ریکارڈ
  • پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری  میں 4.1 فیصد اضافہ ریکارڈ
  • دنیا کے تیز ترین مکے باز نے 3 عالمی ریکارڈ قائم کر دیے
  • پی آئی اے کا ریاض سے سیالکوٹ اور ملتان کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان