لاہور:وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ریاست نے بہت مرتبہ بھٹکے ہوئے لوگوں کے ساتھ مذاکرات کیے۔

لاہور میں سیمینار سے خطاب میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ لڑائی ریاست نے نہیں، انہوں نے شروع کی تھی، دہشت گرد ملک کی ترقی نہیں چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسئلے کا حل نوجوانوں کو وسائل مہیا کرنا ہے، نوجوانوں کو میرٹ پر نوکریاں دے رہے ہیں۔

سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ ریاست نے بہت مرتبہ بھٹکے ہوئے لوگوں کے ساتھ مذاکرات کئے، جتنا چاہیں احتجاج کریں، سڑک بند نہ کریں۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سرفراز بگٹی ریاست نے

پڑھیں:

گنڈا پور مولا جٹ کی طرح بیانات دیتے ہیں کے پی میں تو آپریشن چل رہے ہیں، اپوزیشن لیڈر خیبرپختونخوا

خیبرپختونخوا کے اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر  عباد  اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور بس مولا جٹ کی طرح بیانات دیتے ہیں، صوبے میں تو آپریشن جاری ہیں۔ سی ایم  سیکریٹریٹ، کے پی  اور وزیراعلیٰ   علی امین گنڈا پور  نے  11 کروڑ کے بسکٹ اور 60 کروڑ کے نمک منڈی میں  تکے کھا لیے۔

اپوزیشن لیڈر خیبر پختونخوا اسمبلی  ڈاکٹر عباد اللہ  نے ایکسپریس پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت  نے ڈیڑھ سال میں  کیا کیا ؟ اپوزیشن لیڈر  کے پی اسمبلی  ڈاکٹر  عباد  اللہ نے کہا ہے کہ یہ اعداد و شمار بتائے تھے کہ سی ایم سیکریٹریٹ  کے پی اوروزیر  اعلیٰ علی امین گنڈا پور  نے 11 کروڑ کے بسکٹ اور 60 کرو ڑ روپے کے نمک  منڈی میں  تکے کھائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب ہم سے بڑا صوبہ ہے لیکن اس کا خرچہ کے پی  صوبے سے کم ہے۔ میں چیلنج کرتا ہوں کہ صوبائی حکومت نے کوئی کام کیا ہو تو دکھائے، اگر دو کمروں کا اسکول کوئی یونیورسٹی بنائی ہے تو دکھائے۔

سینیٹ الیکشنز سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  میں  نے سینیٹ الیکشن میں حکومت ا ور اپوزیشن کے  درمیان سیٹوں کی  تقسیم  کا فارمولا  تجویز کیا تھا، انہوں نے دعویٰ کیا  کہ 91  آزاد ارکان ہیں، یہ نوٹ کر لیں۔ کہتے ہیں کہ  پی ٹی آئی والے خود نہیں چاہتے کہ بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آئیں  یہ اپنے ورکرز کو آئی واش کے لیے مختلف تاریخیں دیتے ہیں ۔  

 صوبائی حکومت کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس میں نہ جانے سے متعلق سوال کا  جواب  دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  میں ڈیڑھ سال  سے کہہ رہا ہوں کہ صوبے کا اصل ایشو امن و امان کی صورتحال ہے،  ڈیڑھ سال میں ہم نے دہشت  گردی  پر ڈیڑھ گھنٹے بات نہیں کی۔ ہم دہشت گردی  پر سیاست نہیں  کرنا چاہتے ہیں ۔  

 گورنر ہاؤس میں ہم نے اے پی سی رکھی  تھی سوائے پی ٹی آئی کے سب اسٹیک ہولڈر آئے تھے۔  پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گردی  کے سہولت کار ہیں، دہشت گردوں کو لانے والے بھی یہ ہی ہیں۔

اپوزیشن لیڈر کے پی اسمبلی نے کہا  کہ ماضی میں جب اے پی ایس  اٹیک ہوا تھا تو  سب کو ساتھ بٹھایا گیا ، اس کو بھی بلایا گیا جو  اس وقت کنٹیر پر گالیاں نکال رہا تھا، اس کے  بعد نیشنل ایکشن پلان بنا  تھا۔  

کے پی صوبے  میں آپریشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پی کو کچھ علم نہیں،  وہ بس ڈائیلاگ مارتے  ہیں، مولا جٹ کا  ڈائیلاگ مارا کہ میرے ہوتے ہوئے کوئی آپریشن نہیں ہو سکتا، آپریشن  تو ہو رہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں صوبائی مسئلے کا کوئی حل نکل  جائے، ہم  دہشت گردی کے مسئلے کے حل کے لیے اپنا ان پُٹ  بھی دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک لوکل سپورٹ نہ ہو تو مشکل ہو گی، عوام  کی سپورٹ تب  ہی ہو گی  جب سب کو آن بورڈ لیا جائے اور لوگوں کے خدشات دور کیے جائیں۔

متعلقہ مضامین

  • فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا انجام عبرتناک موت ہے: محسن نقوی، سرفراز بگٹی
  • مذاکرات کا عمل آگے نہیں بڑھ سکا لیکن اب بہتری کی طرف جانا چاہیے: بیرسٹر گوہر
  • کراٹے کمبیٹ کے 3 مرتبہ عالمی چیمپیئن شاہ زیب رند وزیراعظم سے نالاں کیوں؟
  • حالیہ سیلابی ریلوں میں لوگوں کا ڈوبنا پریشان کن ہے: مریم نواز شریف
  • صحافی وسعت اللہ خان کے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور ان کی کابینہ اراکین کے ماضی سے متعلق حیران کن انکشافات 
  • گنڈا پور مولا جٹ کی طرح بیانات دیتے ہیں کے پی میں تو آپریشن چل رہے ہیں، اپوزیشن لیڈر خیبرپختونخوا
  • ریاست سے ناراضی کا مطلب یہ نہیں کہ ہتھیار اٹھا لئے جائیں، سرفراز بگٹی
  • مسائل بندوق سے نہیں، مذاکرات سے حل ہوتے ہیں، ینگ پارلیمنٹری فورم
  • سیلابی صورتحال کی 1912ء کے ماڈل سے لوگوں کو ارلی وارننگ دی جا رہی ہے: شیری رحمان
  • دہشتگرد ایک انچ زمین پر بھی دیرپا قبضہ نہیں کرسکتے، سرفراز بگٹی