افغان مہاجرین کے جعلی شناختی کارڈز کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, April 2025 GMT
پشاور:افغان مہاجرین کے جعلی پاکستانی کارڈز کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے پشاور کی 15 یونین کونسل کی سیکریٹریز سے ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے اور اپنے خاندان میں شامل کرنے والے پاکستانیوں کی نشان دہی بھی کر دی گئی ہے۔
خیبر بازار، گنج بازار، نمک منڈی، جناح پارک روڈ، دیر کالونی، زرگر آباد، پیپل منڈی، حیات آباد، افغان کالونی سمیت مختلف علاقوں میں رہائش پذیر اور بازاروں میں کاروبار کرنے والے مہاجرین کی گرفتاریوں کے لیے ان کی فہرستوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پشاور کے مختلف یونین کونسلوں کے سیکریٹریوں کو ریکارڈ سمیت تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا ہے اور بعض سرکاری ملازمین کے حوالے سے بھی تحقیقات ہو رہی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ، سید مصطفی کمال
صحت کے وزیر سید مصطفی کمال نے بین الاقوامی شراکت داروں پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان میں صحت کے شعبے میں شراکت داری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔بیجنگ میں گلوبل ہیلتھ فورم میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جدت سازی اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔وفاقی وزیر نے عالمی شراکت داروں کو سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دیتے ہوئے پاکستان کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ انہیں اس سلسلے میں تمام ممکنہ تعاون فراہم کیا جائے گا۔
اشتہار