بالی ووڈ کے معروف اداکار عمران ہاشمی نے اپنے مداحوں سے آوارہ پن 2 میں جذباتی موسیقی کی واپسی کا وعدہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران ہاشمی نے اپنی آنے والی فلم آوارہ پن 2 کے ذریعے ناظرین کو ایک بار پھر دل کو چھو لینے والی موسیقی سنانے کا وعدہ کیا ہے۔ 2007 کی مقبول فلم آوارہ پن کے اس سیکوئل کا اعلان عمران کے 46ویں یومِ پیدائش پر کیا گیا، جو اب تیاری کے مراحل میں ہے۔

عمران نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ اگلے سال ریلیز ہونے والی اس فلم کا میوزک پرانا سحر دوبارہ زندہ کرے گا اور لوگوں کے دلوں کو چھوئے گا۔

انٹرویو کے دوران جب ان سے ان کی ابتدائی فلموں کی موسیقی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا، ’اگلے سال ایک چارٹ بسٹر البم دوں گا، جو پرانی یادوں کو تازہ کرے گا۔‘ عمران نے واضح کیا کہ ان کے ماضی کے مقبول گانوں کا کریڈٹ انہوں نے کبھی نہیں لیا اور وہ محض اتفاقاً ہٹ ہو گئے۔

انہوں نے مشہور آنجہانی گلوکار کے کے (KK) کے ساتھ اپنی وابستگی کا ذکر کرتے ہوئے ان کی موت کو موسیقی کی دنیا کے لیے بڑا نقصان قرار دیا۔

یاد رہے کہ فلم آوارہ پن 2 کی ہدایت کاری نتن ککڑ کر رہے ہیں اور اس کی کہانی بلال صدیقی نے لکھی ہے۔ فلم 3 اپریل 2026 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ اس کے علاوہ عمران ہاشمی اپنی تیلگو فلم OG اور ویب سیریز گراؤنڈ زیرو میں بھی جلوہ گر ہوں گے۔

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: عمران ہاشمی ا وارہ پن 2

پڑھیں:

عید الاضحیٰ پر بابر اعظم کا دلکش انداز، تصاویر نے مداحوں کے دل موہ لیے

کراچی:

بابر اعظم نے عید کی خوشیوں میں مداحوں کے ساتھ اپنی دلکش تصاویر شیئر کر دیں۔

پاکستان کرکٹ کے اسٹار بلے باز اور سابق کپتان بابر اعظم نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جس میں وہ خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔ 

بابر اعظم نے فیس بک پیج پر یہ تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو عید کی مبارکباد بھی دی ہے۔

بابر اعظم کی اس پوسٹ پر شائقین کرکٹ نے خوب ردِعمل ظاہر کیا اور اپنی پسندیدگی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مداحوں نے بابر کی صحت، خوشیوں اور کامیابیوں کے لیے دعائیں کیں اور اُنہیں عید کی خوشیوں سے بھرپور دن گزارنے کی دعا دی۔

یہ پوسٹ خاص طور پر اُن مداحوں کے لیے اہم ہے جو حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی عید ویڈیو میں بابر اعظم کی غیر موجودگی پر مایوس تھے کیونکہ اب بابر نے خود اپنے انداز میں عید کا پیغام پہنچایا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • اسما عباس نے بیٹی کے ہمراہ ڈانس ویڈیو کی جذباتی کہانی سنادی
  • عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک کی تیاری کر رہے ہیں، علی امین گنڈا پور
  • علی ظفر کی بے دردی سے قتل کی گئی ٹک ٹاکر ثنا کے نام جذباتی نظم وائرل
  • ہانیہ عامر کی منیٰ سے حج کی تصاویر وائرل، مداحوں کی دعائیں اور تنقید کا سامنا
  • بابر اعظم کی پی سی بی کی عید ویڈیو سے غیر موجودگی پر مداحوں کا اظہارِ حیرت
  • عید الاضحیٰ پر بابر اعظم کا دلکش انداز، تصاویر نے مداحوں کے دل موہ لیے
  • راولپنڈی: عمران خان نے نماز عید ادا نہیں کی
  • اڈیالہ جیل میں عید، عمران خان نماز ادا نہ کر سکے
  • وزیراعلیٰ نے لاہور میں عالمی معیار کی ’’میٹ مارکیٹ‘‘ کا وعدہ پورا کر دیا  
  • علی ظفر کی بیدری سے قتل کی گئی ٹک ٹاکر ثنا کے نام جذباتی نظم وائرل