سندھ اور پنجاب کا حق ہے کہ اپنے پانی کی حفاظت کریں، محمد احمد خان WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز

کراچی (آئی پی ایس )ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ختم ہونے کے بعد رہنما ئو ں کی جانب سے گفتگو کی گئی۔پیپلزپارٹی کے حسن مرتضی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کمیٹی اجلاس میں گورننس پر اپنے تحفظات کا بتایا ہے، ایک ہفتے میں دوبارہ ملنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مثبت پیشرفت کی امید ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی محمد احمد خان نے گفتگو میں کہا کہ پانی کی تقسیم ارسا کرتی ہے، پانی کی تقسیم کے فارمولے پر سب کو اتفاق ہے۔

محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ سندھ اور پنجاب کے درمیان پانی کا مسئلہ نمبرز اور ڈیٹا پر بات کریں گے، سندھ اور پنجاب کا حق ہے کہ اپنی پانی کی حفاظت کریں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی خودمختاری صوبوں کے حقوق سے جڑی ہے، بطور پنجاب شناخت پر مجھے فخر ہے۔

ن لیگ کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی معاہدہ نہیں ہوتا تو کالا باغ جیسا منصوبہ بھی لمبا ہوجاتا ہے، ایک دوسرے کی ٹیکنیکل پوزیشنز کو سمجھنا چاہئے۔پیپلز پارٹی اور ن لیگ کوارڈینیشن کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ لاہور گورنر ہاوس میں پاور شئیرنگ کے لیے بلایا گیا اجلاس نہروں کے مسئلے پر پیدا اختلاف کو ختم کرنے کیلئے مفاہمتی اجلاس میں بدل گیا۔ پنجاب سیدونوں اتحادی جماعتوں کی قیادت نے نہروں کا اختلافی مسلہ حل کرنے کا بیڑا اٹھا لیا۔

ذرائع کے مطابق دریائے سندھ سے متنازعہ نہریں نکالنے کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ آمنے سامنے بیٹھ گیئں۔ دونوں پارٹیوں کے درمیان اتحاد برقرار رکھتے ہوئے نہروں کے مسلے پر درمیانی راستہ نکالنے پر اتفاق کیا گیا۔ فریقین نے نہروں کا معاملہ سلجھانے کے لئے ملکی و غیر ملکی ٹیکنیکل کنسلٹنٹ کمپنیوں کے ماہرین سے جائزہ رپورٹ بنوانے کی تجویز پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب سے دونوں اتحادی جماعتوں کی قیادت نے نہروں کا اختلافی مسلہ حل کرنے کا بیڑا اٹھا لیا ہیں۔ اتحادیوں کی مفاہمتی کوششوں کو پذیرائی ملی تو دونوں جماعتیں مرکز میں مل بیٹھیں گی۔دونوں پارٹیوں کا نہروں کے معاملے کو ٹھنڈا کرنے اور سیاسی ٹمپریچر نیچے لانے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔نہروں کے معاملے کو سیاسی اختلاف سے بچا کر زمینی حقائق کے مطابق حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

ذرائع لیگی قیادت کے کا کہنا ہے کہ پنجاب بڑا بھائی ہونے کے ناطے نہروں کے مسلے پر اختلاف ختم کرنے کے لئے ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔ دونوں پارٹیاں آج کے اجلاس کے بعد متفقہ طور پر طے پانے والے نکات سے اپنی اپنی مرکزی قیادت کو آگاہ کریں گے۔

فریقین نے پنجاب میں پاور شئیرنگ فارمولے پر پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں ن لیگ کی جانب سے رانا ثنا اللہ، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد ، مریم اورنگزیب شریک ہوئی۔پی پی کی نمائندگی سردار سلیم حیدر، ندیم افضل چن،حسن مرتضی،علی گیلانی نے کی۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ویڈیولنک کیذریعے اجلاس میں شریک ہوئے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کا عمان کے وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کا عمان کے وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا : مرتضی حسن آصف زرداری سندھ کا پانی بیچ کر آنسو بہا رہے ہیں، قائد حزب اختلاف عمر ایوب 26اپریل کو مکمل ملک گیر ہڑتال ہو گی، حافظ نعیم الرحمان کا اعلان باکو-لاہور پی آئی اے کی براہ راست پروازوں سے سیاحت کو فروغ دیا جاسکے گا، وزیراعظم افغانستان پولیو ختم کرنے کے لیے پاکستان سے بہتر کوششیں کر رہا ہے، مصطفی کمال TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سندھ اور پنجاب اجلاس میں نہروں کے کیا گیا پانی کی کہا کہ

پڑھیں:

اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب

پنجاب اسمبلی (فائل فوٹو)۔

اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے  کے لیے پنجاب اسمبلی میں ارکان کے لیے جدید ٹیبلٹس انسٹال کر دییے گئے۔ 

لاہور سے ترجمان پنجاب اسمبلی کےمطابق  صوبائی اسمبلی کا اگلا اجلاس پیپر لیس ہو گا، 380 ٹیبلٹس یورپین یونین کے آئی پی 5 پروگرام کے تحت پنجاب اسمبلی کو فراہم کیے گئے۔ 

ترجمان کے مطابق ایپلیکیشن پی آئی ٹی بی نے محکمہ قانون اور اسمبلی آئی ٹی ٹیم کی مشاورت سے تیار کیا، جو صرف اسمبلی کارروائی کے لیے ہے۔ 

چوہدری عامر حبیب کے مطابق اس فیصلہ سے گرین انرجی کے تحت توانائی کی بچت بھی ہو گی۔

متعلقہ مضامین

  • لنکا پریمیئر لیگ میں کئی پاکستانی اسٹارز بھی شامل
  • کوٹ عبدالمالک: بیٹی‘ سابق بیوی پر تشدد‘ تیزاب پھینک دیا‘ دونوں جھلس گئیں
  • وفاقی بجٹ پر پیپلز پارٹی کے خدشات دور کرنے کیلئے حکومت اور پی پی پی کے مذاکرات نتیجہ خیز نہ ہوسکے
  • سندھ، پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں میں بارش اور مٹی کا طوفان
  • بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب
  • نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
  • اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب
  • 5 جون تک پنجاب کے متعدد اضلاع میں آندھی، شدید ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری
  • لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی
  • بزنس فرینڈلی بجٹ لانے کیساتھ ٹیکس پیئر پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے، پاکستان بزنس فورم