کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ کو ان کی برسی کے موقع پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک عظیم مفکر تھے جنہوں نے قوم کو بالائے حدود خواب دیکھنے، عوام کی طاقت پر یقین رکھنے اور اجتماعی جدوجہد کی قوت کو سمجھنے کا درس دیا۔ میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ علامہ اقبالؒ نے ایک ایسی قوم کا تصور پیش کیا جو خود شناسی (خودی)، رواداری، اور سماجی انصاف جیسے اصولوں پر قائم ہو، اور یہ ہی اقدار پیپلز پارٹی کے نظریئے اور قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی قربانیوں میں گہرائی سے جھلکتے ہیں۔

6 کینالز منصوبےکیخلاف دھرنے میں پی ٹی آئی کی شرکت ، حلیم عادل شیخ نے پیپلز پارٹی کو نشانے پر لے لیا

 چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے زور دیا کہ ہر پاکستانی اور خصوصاً نوجوانوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ خود کو علامہ اقبالؒ کی تعلیمات سے منسلک کریں، جو تنقیدی سوچ، ہمدردی اور جرأت کی تلقین کرتی ہیں تاکہ ایک بہتر مستقبل کی راہ ہموار کی جا سکے۔  آج جب ہمیں معاشی مشکلات اور قومی وحدت کو لاحق خطرات جیسے چیلنجز کا سامنا ہے تو ایسے حالات میں ہمیں علامہ اقبالؒ کے پیغام کی روح کو تازہ کرنا ہوگا، تاکہ ہم ایک متحد اور باہمت قوم کی صورت میں ابھریں۔

 چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں قوم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آئیے صرف الفاظ میں ہی نہیں بلکہ ہم جمہوریت، مساوات اور ترقی کے لیے کھڑے ہو کر علامہ اقبالؒ کو عملی طور بھی خراج عقیدت پیش کریں ۔ آئیے ہم ایسا پاکستان تعمیر کریں جو اقبال کے خوابوں کی تعبیر ہو اور جو ہماری آنے والی نسلوں سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرے۔

پاکستان کے لیے دوبارہ کھیلنا میرا ہدف ہے ، دھواں دار بیٹر صاحبزادہ فرحان

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری علامہ اقبال

پڑھیں:

شاعر مشرق، مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کی  87 ویں برسی منائی گئی 

لاہور(این این آئی) شاعر مشرق، مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کی 87 ویں برسی منائی گئی ۔علامہ محمد اقبالؒ نے علیحدہ وطن کا خواب دیکھا اور اپنی شاعری سے برصغیر کے مسلمانوں میں بیداری کی نئی روح پھونکی، 1930ء میں آپ کا الہٰ آباد کا مشہور صدارتی خطبہ تاریخی حیثیت رکھتا ہے، علامہ اقبالؒ کی تعلیمات اور قائد اعظمؒ کی ان تھک کوششوں سے پاکستان معرضِ وجود میں آیا۔مفکر پاکستان علامہ محمد اقبالؒ 9نومبر 1877ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے، انہوں نے ابتدائی تعلیم سیالکوٹ میں ہی حاصل کی، مشن ہائی سکول سے میٹرک اور مرے کالج سیالکوٹ سے ایف اے کا امتحان پاس کیا۔اس کے بعد علامہ اقبالؒ نے گورنمنٹ کالج لاہور سے فلسفے میں ماسٹرزکیا اور پھر اعلیٰ تعلیم کے لئے انگلینڈ چلے گئے جہاں قانون کی ڈگری حاصل کی، بعد ازاں آپ جرمنی چلے گئے جہاں میونخ یونیورسٹی سے فلسفے میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔آپ نے اورینٹیئل کالج میں تدریس کے فرائض بھی انجام دیئے تاہم وکالت کو مستقل پیشے کے طور پر اپنایا، علامہ اقبالؒ وکالت کے ساتھ ساتھ شعر و شاعری بھی کرتے رہے اور سیاسی تحریکوں میں بھی حصہ لیا، 1922ء میں حکومت کی طرف سے آپ کو ’سر‘ کا خطاب ملا۔مفکر پاکستان کا شمار برصغیر پاک و ہند کی تاریخ ساز شخصیات میں ہوتا ہے، علامہ اقبالؒ نے ناصرف تصور پاکستان پیش کیا بلکہ اپنی شاعری سے مسلمانوں، نوجوانوں اور سماج کو آفاقی پیغام پہنچایا۔علامہ اقبالؒ کے معروف مجموعہ کلام میں بانگ درا، ضرب کلیم، ارمغان حجاز اور بال جبریل شامل ہیں، موجودہ حالات اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ علامہ اقبالؒ کے کلام کے ذریعے اتحاد اور یگانگت کا پیغام عام کیا جائے۔مفکر پاکستان علامہ اقبالؒ نے اپنی شاعری سے برصغیر کی مسلم قوم میں بیداری کی نئی روح پھونک دی، علامہ اقبال کی کاوشوں سے ہی تحریک پاکستان نے زور پکڑا اور قائداعظم محمد علی جناحؒ کی قیادت میں 14 اگست 1947ء کو ایک آزاد وطن پاکستان حاصل کرلیا۔پاکستان کی آزادی سے قبل ہی علامہ اقبال 21 اپریل 1938ء کو انتقال کر گئے تھے تاہم ایک عظیم شاعر اور مفکر کے طور پر قوم ہمیشہ ان کی احسان مند رہے گی، قوم کے اس عظیم شاعر کا مزار لاہور میں بادشاہی مسجد کے احاطے میں واقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نہروں کا منصوبہ رکوانے پر وزیراعلیٰ کی چیئرمین بلاول بھٹو کو مبارکباد
  • وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی آج ملاقات ، متنازع کینال کے معاملے پر مثبت پیشرفت کا امکان
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان آج شام ملاقات کا امکان
  • بلاول بھٹو کینالز کے تنازع پر کسانوں کا مقدمہ جیت گئے، وفاق نے پیپلز پارٹی کی شرائط مان لیں
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان آج شام ملاقات متوقع
  • وفاقی اور گلگت بلتستان حکومتیں بارش متاثرین کی فوری امداد، بحالی کیلئے اقدام کریں: بلاول
  • خوابوں کی تعبیر
  • پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے زیر اثر غیر متوقع موسموں کا سامنا ہے، بلاول بھٹو زرداری
  • ڈھاکا یونیورسٹی کے ہاسٹل کا نام علامہ اقبال کے نام پر رکھنے کا مطالبہ
  • شاعر مشرق، مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کی  87 ویں برسی منائی گئی