پی ایس ایل 10: اتوار کی چھٹی بھی اسٹیڈیم کی رونق بحال نہ کرسکی
اشاعت کی تاریخ: 21st, April 2025 GMT
کراچی:
اتوار کی چھٹی بھی نیشنل اسٹیڈیم کی رونق بحال نہ کرسکی۔
کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ دیکھنے کیلیے 32 ہزار تماشائیوں والے وینیو میں صرف 5 ہزار سے کچھ زائد شائقین موجود تھے۔
اسلام آباد کے حامی بڑی تعداد میں موجود تھے اور فرنچائز کے جھنڈے تھامے نعرے لگاتے رہے۔ نسیم شاہ مداحوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔
اداکار سعود بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے، مداحوں نے ان کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں۔
کراچی کنگز کی جانب سے سعد بیگ نے 17 گیندوں پر 20 رنز بنائے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے میچ میں اپنے 7 بولرز کو آزمایا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پشاور اسٹیڈیم کے انکلوژرز 1992 ورلڈ کپ کے فاتح کھلاڑیوں سے منسوب
پشاور:خیبرپختونخوا کابینہ نے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم پشاور کے انکلوژرز کو 1992 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں سے منسوب کرنے کی منظوری دے دی۔
محکمہ کھیل کی جانب سے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم پشاور کے انکلوژرز 1992 ورلڈ کپ کے کھلاڑیوں سے منسوب کرنے کیلئے سمری حکومت کو ارسال کی گئی تھی جسے کابینہ میں پیش کیا گیا، گزشتہ روز ہونے والے کابینہ اجلاس میں سمری کی منظوری دے دی گئی۔
واضح رہے کہ 1992 کے ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کپتان عمران خان تھے جبکہ کھلاڑیوں میں جاوید میانداد، وسیم اکرم، عاقب جاوید، انضمام الحق، سلیم ملک، اعجاز احمد، عامر سہیل، رمیز راجہ، مشتاق احمد، اقبال سکندر، معین خان، زاہد افضل اور وسیم حیدر شامل تھے۔
خیبرپختونخوا حکومت نے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام بانی چیرمین کے نام سے منسوب کرنے کی منظوری دی تھی۔