چولستان میں پہلی بار نایاب کیراکل بلی کی موجودگی؛ ویڈیو سامنے آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 21st, April 2025 GMT
لاہور:
چولستان کے ریگزاروں میں آج ایک تاریخی صبح کا آغاز ہوا، جب پہلی بار ایک نایاب جنگلی جانور کیراکل بلی کو قدرتی ماحول میں شکار کی تیاری کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
یہ نایاب منظر اس وقت مزید دلکش بن گیا، جب کیراکل بلی کے آس پاس چنکارہ ہرنوں کا ایک ریوڑ بھی موجود تھا۔
واضح رہے کہ کیراکل بلی پاکستان میں معدومی کے خطرے سے دوچار جنگلی جانوروں میں شامل ہے اور اسے عموماً دیکھنا نہایت مشکل ہوتا ہے، خصوصاً چولستان جیسے خشک و نیم صحرائی علاقوں میں۔
اس کی موجودگی نہ صرف چولستان کے ماحولیاتی نظام کی صحت کی علامت ہے بلکہ وائلڈ لائف کی مسلسل نگرانی اور تحفظ کی کوششوں کا نتیجہ بھی ہے۔
اسسٹنٹ کنزرویٹر وائلڈ لائف رحیم یار خان مجاہد کلیم نے بتایا کہ یہ لمحہ ان کے کیریئر کا ایک ناقابل فراموش تجربہ تھا اور یہ قدرتی مناظر ہر فطرت دوست اور وائلڈ لائف اہلکار کے لیے خوشی کا باعث ہوتے ہیں۔
محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے اس نایاب مشاہدے کو محفوظ کر کے مستقبل کی تحقیق اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے استعمال کرنے کا ارادہ ظاہر کیا گیا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وائلڈ لائف
پڑھیں:
بھارت نے پہلی بار آئی سی سی ویمن ورلڈکپ جیت لیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-01-2
 ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت نے جنوبی افریقا کو 52 رنز سے شکست دے کر آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔ممبئی میں کھیلے گئے فائنل میں بارش کے سبب میچ تاخیر سے شروع ہوا مگر اوورز میں کٹوتی نہیں ہوئی، جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ دی جس نے مقررہ 50 اوورز میں 7وکٹ پر 298 رنز اسکور کیے۔شفالی ورما نے 87، دپتی شرما نے 58 اور سمرتی مندھانا نے 45رنز بنائے۔جنوبی افریقا کی ایا بونگا کھاکا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 246رنز بناسکی، کپتان لورا وولوارٹ نے 101رنز کی اننگز کھیلی لیکن وہ اپنی ٹیم کو فیصلہ کن معرکہ نہ جتواسکیں، اْنہوں نے گیارہ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔اینیری ڈریکسن نے 35 رنز کی اننگز کھیلی، دپتی شرما نے چار اور شفالی ورما نے دو کھلاڑیو ں کو آؤٹ کیا۔بھارتی ٹیم نے پہلی بار آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتا ہے۔