پی ایس ایل 10 میں پیر کوکراچی اور پشاور زلمی کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم میں میچ کے دوران انکلوزر سے ایک نوعمر تماشائی میدان میں داخل ہوگیا۔

نوعمر تماشائی نے کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر سے ملنے کے بعد بابر اعظم  کے قریب جانے کی کوشش کی۔تاہم، اس سے قبل ہی سیکورٹی اہلکار وہاں پہنچ گئے اور اسے قابو کرلیا۔

بعدازاں تماشائی کو گراؤنڈ سے باہر لے جاکر قانونی کاروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی اور حید آباد میں 2 تا 5 جولائی شدید بارشوں کا امکان، اربن فلڈنگ کا خدشہ

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد سمیت دیگر شہریوں میں 2 سے 5 جولائی کے دوران شدید بارشوں کا امکان ہے اور اس دوران ان شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی کیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آج سے 5 جولائی کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، پوٹھوہار، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، بالاکوٹ، مری، گلیات میں موسلادھار بارش متوقع ہے جس کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا کے شہروں پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، کوہاٹ، سوات، چترال، ڈی آئی خان، بنوں اور مردان میں اربن فلڈنگ اور دریائے کابل و سوات میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے، لاہور اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی شدید بارشوں کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق 2 سے 5 جولائی کے دوران کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ اور بدین میں بھی شدید بارشیں متوقع ہیں اور موسلادھار بارشوں کے باعث کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ اور بدین میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی والوں کے لیے موسم کے حوالے سے خوشی کی خبر
  • کراچی، پولیس وردیوں میں ملبوس 6 جعلی اہلکار گرفتار
  • کراچی میں 8 سے 11 جولائی کے دوران مون سون کی دوسری بارش ہوگی: محکمہ موسمیات
  • کراچی میں 8 سے 11جولائی کے دوران بارش کا امکان
  • کراچی، مختلف تکنیکی وجوہات کے باعث گراؤنڈ 3 غیر ملکی طیاروں میں سے ایک مرمت کے بعد روانہ
  • صارم برنی کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کو 4 جولائی تک جواب داخل کرانے کی مہلت
  • برطانوی وزیر اعظم کو پب سے نکال دیا گیا
  • ٹیکس چور سالانہ اربوں روپے لوٹ کر مزے کرنے لگے، ایف بی آر خاموش تماشائی
  • کراچی میں 3 روزہ بارش کے دوران سرجانی میں سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی
  • کراچی اور حید آباد میں 2 تا 5 جولائی شدید بارشوں کا امکان، اربن فلڈنگ کا خدشہ