گوجرخان:پنجاب فوڈ اتھارٹی کا فیکٹری پر چھاپہ، غیرمعیاری جوس تلف
اشاعت کی تاریخ: 22nd, April 2025 GMT
راولپنڈی (نیوز ڈیسک)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جعلی جوس بنانے والی فیکٹری کیخلاف بڑی کاروائی ۔فوڈ اتھارٹی حکام کی یہ کاروائی گوجرخان وارڈ نمبر 19 میں کی گئی۔
ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق فوڈ اتھارٹی ٹیم نے یہ کارروائی کر کے غیرمعیاری جوس سے بھری ہزاروں بوتلیں، 200 لیٹر جعلی اور غیر معیاری جوس کو تلف کر دیا۔فیکٹری مالک کو 60 ہزار کا جرمانہ عائد،فیکٹری ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی موجود نہ تھے۔
جوس پر جعلی لیبل لگا کر مارکیٹ میں فروخت کیا جا رہا تھا اور غیر معیاری رنگ کا استعمال کیا جا رہا تھا۔جعلی مشروبات کے خلاف کاروائیاں شہر بھر میں جا رہی ہیں۔
آٹے کے بعد روٹی کی قیمتیں بھی کم کردی گئیں
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: فوڈ اتھارٹی
پڑھیں:
مزدور کا چھٹی کرنا جرم؛ مِل مالک کی ساتھیوں سے وحشیانہ تشدد کروانے کی ویڈیو سامنے آگئی
لاہور:مزدور کا کام سے چھٹی کرنا جرم بن گیا، مِل مالک نے اپنے ساتھیوں سے نوجوان پر وحشیانہ تشدد کروایا، جس کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی۔
نجی اسٹیل مل میں مزدور پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مناواں کے علاقے میں چھٹی کرنے پر نوجوان کو ملزمان قابو کیے ہوئے ہیں اور اسے شدید تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
متاثرہ نوجوان کے اہل خانہ نے بتایا کہ آفتاب نے اسٹیل مل سے چھٹی کر کے دوسری مل میں مزدوری کی، جس پر مِل مالک عمر نے ساتھیوں سمیت نوجوان پر تشدد کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ مزدور آفتاب نے خود پر ہونے والے تشدد کی درخواست واپس لے لی ہے۔ آفتاب لوہا فیکٹری میں کام کرتا تھا، جس نے فیکٹری سے ایک لاکھ 95 ہزار ایڈوانس لے کر نوکری چھوڑ دی ۔
آفتاب اپنے ساتھیوں کو کسی اور جگہ کام پر لگوانے کے لینے فیکٹری آیا ، جہاں فیکٹری مالک عمر نے مبینہ طورپر آفتاب کو فیکٹری میں تشدد کا نشانہ بنوایا، جس کے بعد آفتاب کی تھانہ مناواں میں درخواست پر پولیس مل مالک عمر کو تھانے لے آئی۔
پولیس کے مطابق متاثرہ مزدور آفتاب نے مبینہ طور پر فیکٹری مالک سے مزید رقم لے کر درخواست واپس لے لی۔ مزدور نے تحریری طور پر پولیس کو کارروائی نہ کرنے کے بارے میں بھی آگاہ کردیا ہے۔