Express News:
2025-06-09@09:28:02 GMT

نواز شریف کی طبیعت ناساز، لندن میں قیام طویل ہوگیا

اشاعت کی تاریخ: 22nd, April 2025 GMT

مسلم لیگ ن کے صدر  نواز شریف کی طبیعت ناسازی کی وجہ سے ان کا لندن میں قیام طویل ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے لندن میں اپنا قیام بڑھا دیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت ناساز ہے، جس کی وجہ سے ان کے لندن کے کلینک میں مزید چیک اپ کیے جائیں گے۔

نواز شریف کی پاکستان واپسی کی ٹکٹ کی تاریخ بھی آگے بڑھا دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن میں مقیم ن لیگ کے کارکن نواز شریف کو کنونشن میں بھی مدعو کرنا چاہتے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نواز شریف کی

پڑھیں:

پاکستان کی ترقی کا جو سفر جاری ہے اللہ پاک اس میں برکت عطاء فرمائے، نواز شریف

لندن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 جون 2025) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ترقی کا جو سفر جاری ہے اللہ پاک اس میں برکت عطاء فرمائے، پاکستان اسی طرح آگے بڑھتا جائے ، پاکستان اسی طرح خوشحالی کی منزلیں طے کرے، لندن میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ عید کے پرمسرت موقع پر پاکستان کے عوام کو اللہ تعالی خوشیاں نصیب فرمائے اور عالم اسلام کو اللہ تعالی خوشیاں نصیب فرمائے۔

پاکستان مزید اسی طرح ترقی کی منازل طے کرے۔قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ ن کے صدرنوازشریف نماز عید کی ادائیگی کیلئے سنٹرل لندن ماسک پہنچے ۔سابق وزیراعظم کے ہمراہ ان کے بیٹے حسن نواز ،پوتے اور ڈاکٹر عدنان بھی ہمرا ہ تھے جبکہ اس موقع پرزبیر گل، احسن ڈار، خرم بٹ اور رانا جنید بھی نواز شریف کے ہمراہ نماز عید ادا کرنے موجود تھے۔

(جاری ہے)

صدر ن لیگ نواز شریف نے ملکی سلامتی اور امت مسلمہ کیلئے خصوصی دعائیں بھی کیں۔

یاد رہے کہ چند روزقبل صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم نواز شریف گزشتہ روزلندن روانہ ہوگئے تھے۔نواز شریف کے ہمراہ ان کے ہمراہ صاحبزادے حسن نواز لندن روانہ ہوئے تھے۔نواز شریف خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ جاتی امراءسے اولڈ ٹرمینل ائیرپورٹ پہنچے تھے۔نواز شریف اولڈ ٹرمینل سے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے لندن کیلئے روانہ ہو ئے تھے۔

برطانوی وقت کے مطابق نواز شریف شام 6 بجے لندن پہنچ گئے تھے۔بتایا گیا تھا کہ صدر مسلم لیگ (ن )نواز شریف لندن میں اپنا چیک اپ کرائیں گے۔عید الاضحی بھی لندن میں ہی اپنے بیٹوں و دیگر اہلخانہ کے ہمراہ منائیں گے۔ میاں نوازشریف لندن میں چند روز قیام کریں گے۔ میڈیکل چیک اپ کروائیں گے۔ سابق وزیراعظم وصدر ن لیگ اپنا میڈیکل چیک اپ کروانے کے بعد پاکستان واپس آئیں گے۔نواز شریف کا لندن میں قیام تقریبا 2 ہفتے طویل ہونے کا امکان ہے۔اس سے قبل نواز شریف گزشتہ سال اکتوبر میں لندن گئے تھے اور اب 7 ماہ بعد وہ دوبارہ لندن کیلئے روانہ ہوئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • مسلم لیگ (ن) والے عوام کو نہیں بلکہ خود کو بیوقوف بنا رہے ہیں، پرویزالہیٰ
  • سعد رفیق کی طبیعت ناساز پی آئی سی میں معائنہ
  • نواز شریف کی لندن میں نمازعیدالاضحیٰ کی ادائیگی، پاکستان کی ترقی کیلئے خصوصی دعا
  • ن لیگی رہنماکی طبیعت ناساز ہو گئی ، ڈکٹرز نے کیا کہا ؟جانئے
  • سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل کردیا گیا
  • نواز شریف نے لندن میں نماز عیدالاضحیٰ ادا کی
  • سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل
  • رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ سعد رفیق کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل
  • لاہور: سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی طبیعت اچانک ناساز، اسپتال منتقل  
  • پاکستان کی ترقی کا جو سفر جاری ہے اللہ پاک اس میں برکت عطاء فرمائے، نواز شریف