گورنر پنجاب ضرور ہوں مگر پہلے پیپلز پارٹی کا جیالا ہوں، سردار سلیم حیدر
اشاعت کی تاریخ: 23rd, April 2025 GMT
لاہور:
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ وہ صوبے کے گورنر ضرور ہیں مگر پہلے پیپلز پارٹی کے جیالے ہیں۔
علماء، مشائخ اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52 میں ضمنی انتخابات کے لیے پیپلز پارٹی پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی اور اپنی سیاسی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرے گی۔ گلی گلی، محلے محلے جا کر پارٹی کی مہم خود چلاؤں گا۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی جماعت کی اتحادی نہیں بلکہ پاکستان کی عوام کی اتحادی ہے۔ پی ٹی آئی ہو یا ن لیگ، پیپلز پارٹی اب کسی کو بھی سیاسی میدان میں کھلا موقع نہیں دے گی۔
انہوں نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ بلاول بھٹو زرداری بہت جلد پنجاب آئیں گے، جہاں وہ تنظیم نو کے عمل کی نگرانی کریں گے اور کارکنوں کو آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے۔
کسانوں کے مسائل پر بات کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ کسانوں کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ گندم کی قیمت کاشتکاروں کو مکمل طور پر دی جائے کیونکہ پنجاب کے کسان اس وقت بدترین معاشی دباؤ کا شکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کو وزیرِاعظم بنانا میرا مشن ہے، اور پنجاب میں پیپلز پارٹی اپنا کھویا ہوا مقام ضرور واپس حاصل کرے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی گورنر پنجاب نے کہا کہ
پڑھیں:
بلاول بھٹو سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی سی ایس سی ای سی کے وفد کی ملاقات
ویب ڈیسک: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کے اعلیٰ سطحی وفد نے شنگھائی میں ملاقات کی۔
وفد میں جنرل منیجر گی لیانگ، اسسٹنٹ جنرل منیجر ہانگ شیاؤ اور سیکریٹری وومینگ ینگ شامل تھے۔
اس موقع پر بیلٹ اینڈ روڈ انفارمیشن انڈسٹری یونین کے مشیر سونگ لنگ بن، چیف کنسلٹنٹ بے چی اور کنسلٹنٹ بیلن نے بھی بلاول بھٹو سے ملاقات کی۔
فنکار برادری کا اسرائیلی فلمی اداروں کے خلاف بائیکاٹ کا اعلان
وفود نے چیئرمین پیپلزپارٹی کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت پاک چین اقتصادی راہداری اور دیگر اہم منصوبوں پر بریفنگ دی، اس کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل اور گرین انفرااسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری سے متعلق بھی تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔
بلاول بھٹو زرداری نے دنیا کے اہم تعمیراتی منصوبوں میں کلیدی کردار ادا کرنے پر چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کی کارکردگی کو سراہا اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا۔
ڈالروں کی ہوس!باپ کے آخری لمحات دکھانے پرخواتین ولاگرزتنقید کی زد میں آگئیں
اس ملاقات میں سندھ حکومت کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور وزیر برائے توانائی ناصر شاہ بھی موجود تھے۔