تقریب سے خطاب میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی 17 سال سے سندھ میں حکومت کر رہی ہے، کیا پیپلز پارٹی کے لوگ پانی کے مسائل حل نہیں کر سکتے؟ کراچی سے باہر نکلیں گے تو سمجھ آئے گا کہ کراچی کتنا محروم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کراچی کے موجودہ حالات دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی 17 سال سے سندھ میں حکومت کر رہی ہے، کیا پیپلز پارٹی کے لوگ پانی کے مسائل حل نہیں کر سکتے؟ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کراچی سے باہر نکلیں گے تو سمجھ آئے گا کہ کراچی کتنا محروم ہے، بلدیہ ٹاؤن میں لوگ پیپلز پارٹی کو ووٹ دیتے ہیں مگر وہاں پانی نہیں ہے۔ سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ جو وزیرِاعظم ای سی آئی کی میٹنگ اٹینڈ نہیں کرتا وہ بہتر کام نہیں کر سکتا، سب سے بہتر وقت جیل کا ہوتا ہے جیل میں سب سے زیادہ تعلیم ملتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے پاس دوسرا موقع ہے، اب وہ ووٹ کو عزت دو کہہ رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی نے کہا کہ کہ کراچی نہیں کر

پڑھیں:

نیتن یاہو کی وجہ سے پورا خطہ جنگ کا شکار ہوا، سید حسن مرتضی

رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ ایران پر اسرائیل کے حملے کی مذمت کرتے ہیں، اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مسلمانوں پر ہونیوالے ظلم کو روکنے میں کردار ادا کریں۔ انکا کہنا تھا کہ ایک ایسا ملک جو خطے کے امن کو تباہ کرنے کی کوشش کرتا ہے، مودی نے پاکستان پر دہشت گردی کا جھوٹا الزام لگایا، رات  کی تاریکی میں حملہ کیا ،تاہم افواج پاکستان نے بھرپور جواب دیا اور مودی کونانی یاد کروا دی۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ نیتن یاہو کی وجہ سے پورا خطہ جنگ کا شکار ہوا، ایران پر اسرائیل کے حملے کی مذمت کرتے ہیں، اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مسلمانوں پر ہونیوالے ظلم کو روکنے میں کردار ادا کریں۔ انکا کہنا تھا کہ ایک ایسا ملک جو خطے کے امن کو تباہ کرنے کی کوشش کرتا ہے، مودی نے پاکستان پر دہشت گردی کا جھوٹا الزام لگایا، رات کی تاریکی میں حملہ کیا، تاہم افواج پاکستان نے بھرپور جواب دیا اور مودی کونانی یاد کروا دی۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاقی بجٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے بجٹ عام آدمی کو مد نظر رکھتے ہوئے نہیں بنایا گیا جبکہ حکومت نے زراعت کو تباہ کر دیا ہے۔ حسن مرتضی کا کہنا تھا کہ عید پر بتیس کروڑ کا عرق گلاب پنجاب کی سڑکوں پر چھڑکاو کیا گیا جبکہ ہمارے بچوں کو آنکھ میں ڈالنے کیلئے عرق گلاب نہیں ملتا۔ انکا کہنا تھا کہ مریم نواز کو تشہیر کا اتنا شوق ہے کہ کوڑے دان پر بھی انکی فوٹو لگی ہوئی ہے، حکومت ارب عوام کے پیسے لگا کر اپنی تشہیر کر رہی مگر کارکردگی صفر ہے۔ انکا کہنا تھا کہ انکا کہنا ہے کہ جنگ سے لے کر ہر چیز یہ ڈیزائن کرتے ہیں تو یہ بھی تسلیم کریں کے مہنگائی بھی انہوں نے ہی ڈیزائن کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • (ن) لیگ سے پیپلز پارٹی کی شکایات
  • پیپلز پارٹی ایم کیو ایم یاپی ٹی آئی کے ہاتھوں بلیک میل نہیںہوگی( وزیراعلیٰ سندھ )
  • جو شخص اپنی سیٹ نہیں جیت سکا، ہمیں لیکچر نہ دے: عظمیٰ بخاری 
  • شاہراہِ بھٹو عوام کیلیے پیپلز پارٹی حکومت کا تحفہ ہے، مراد علی شاہ
  • پیپلز پارٹی نے وفاقی بجٹ مسترد کر دیا، شرمیلا فاروقی کی کڑی تنقید
  • پیپلز پارٹی تحریک انصاف یا ایم کیو ایم کے کسی بھی دبائو یا سیاسی بلیک میلنگ کو خاطر میں نہیں لائے گی، وزیراعلیٰ سندھ
  • نیتن یاہو کی وجہ سے پورا خطہ جنگ کا شکار ہوا، سید حسن مرتضی
  • سندھ کا بجٹ بھی عوام دشمن ہے ،مسترد کر تے ہیں‘محمد فاروق
  • بلاول بھٹو زرداری کیخلاف نااہلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • بی جے پی  اندرونی طور پر شدید کشمکش کا شکار؛ قیادت کا بحران یا نظریاتی تقسیم؟