چین کا  مارکیٹ تک رسائی کے لیے منفی فہرست کے نئے ورژن کا اجراء WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز

بیجنگ : “مارکیٹ تک رسائی کے لئے منفی فہرست (2025 ایڈیشن)” جاری کی گئی ، جس کے مطابق چین کی مارکیٹ تک رسائی کی پابندیوں میں مزید نرمی کی گئی ہے۔ فہرست کے 2022 ورژن کے مقابلے میں ،  2025 ایڈیشن  میں  پابندیوں کی تعداد 117 سے کم کرکے 106 کردی گئی ہے۔

نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے ادارہ جاتی اصلاحات کے شعبے کے ڈپٹی ڈائریکٹر حو ژاؤہوئی نے کہا کہ منفی فہرست  سے باہر  ہر قسم کے کاروباری ادارے، چاہے وہ سرکاری ہوں یا نجی،   بڑے کاروباری ادارے ہوں یا چھوٹے،  سب کو قانونی طور پر  مارکیٹ تک یکساں رسائی حاصل ہوگی۔  حکومت فہرست  کے علاوہ مارکیٹ تک رسائی کی کوئی رکاوٹیں قائم نہیں کرے گی۔

“وسیع رسائی” کو فروغ دینے کے ساتھ ، فہرست (2025 ایڈیشن) انتظامی باٹم  لائن پر سختی سے عمل پیرا ہے۔ متعلقہ قوانین اور انتظامی ضابطوں کے مطابق، کاروبار کی نئی شکلیں اور نئے شعبے جیسے بغیر پائلٹ کے ہوائی جہازوں  کا آپریشن اور ای سگریٹ جیسی نئی تمباکو مصنوعات کی پروڈکشن اور  ہول سیل اور ریٹیل فروخت کو منفی فہرست میں شامل کیا گیا ہے، اور سماجی اور لوگوں کے ذریعہ معاش جیسے  کچھ شعبوں میں انتظامی اقدامات کو بہتر اور ایڈجسٹ کیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین کی اقوام متحدہ میں یکطرفہ غنڈہ گردی کے خلاف بھرپور آواز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بڑی مندی کے ساتھ کاروبار کا آغاز گلوبل سکیورٹی انیشٹو ۔ شورش زدہ دنیا میں ایک امید بن گیا چین دنیا کی سبز ترقی میں ایک مضبوط رکن اور اہم شراکت دار ہے، چینی صدر شاہراہوں کی بندش سے 12ہزار کمرشل گاڑیاں پھنس چکی ہیں،عاطف اکرم شیخ آئی ایم ایف کے پاکستانی سول سروس سسٹم پر خدشات، تقرریوں میں سیاسی مداخلت کی نشاندہی سونے کی قیمت میں ریکارڈ توڑ اضافے کے بعد بڑی کمی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: مارکیٹ تک رسائی منفی فہرست

پڑھیں:

آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی شرائط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔

وفاقی وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کر دی جائے گی اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔

حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو اپنی 20 فیصد پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت حاصل ہے تاہم آئی ایم ایف نے اس رعایت کو برقرار رکھنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے مزید ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کے قیام کی اجازت کی بھی درخواست کی تھی تاہم آئی ایم ایف نے اسے بھی قبول نہیں کیا۔

حکام نے بتایا کہ حکومت آئندہ اقتصادی جائزے کے دوران دوبارہ درخواست کرے گی کہ مقامی مارکیٹ میں 20 فیصد پیداوار فروخت کرنے پر پابندی عائد نہ کی جائے۔

وزارت خزانہ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں پیداوار فروخت کرنے کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو بھی بھجوائی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایشین گیمز کرکٹ : پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا کو براہِ راست کوارٹر فائنل میں رسائی مل گئی
  • سٹاک مارکیٹ میں مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا
  • کراچی: لی مارکیٹ کی بحالی کے دوران آثارِ قدیمہ کی موجودگی کا انکشاف
  • سوناہزاروں روپے سستا، ایک دن کی بڑی کمی نے مارکیٹ ہلا دی
  • سعودی ایپ ’ہُدہُد‘ عمرہ زائرین کے لیے جدید رہنما بن گئی، مکہ کے مذہبی و تاریخی مقامات تک رسائی آسان
  • افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ 
  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ