Daily Ausaf:
2025-06-06@02:07:35 GMT

ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر میں پھر تبدیلی کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 24th, April 2025 GMT

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے ایک بار پھر ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ ریفارمز کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی،کمیٹی میں سی او او سمیر احمد، عاقب جاوید اور ڈائریکٹر چیمپئنز ایونٹ وہاب ریاض شامل ہیں۔

ایڈوائزر ٹو چیئرمین بلال افضل اور صدر آر سی لاہور خواجہ ندیم بھی ریفارمز کمیٹی کا حصہ ہونگے۔

ریفارمز کمیٹی پانچ روز میں اپنی رپورٹ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو جمع کرائے گی۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

پاکستان طالبان پر عائد پابندیوں کے نفاذ کی نگرانی کرنیوالی اقوام متحدہ کی کمیٹی کا چیئرمین مقرر

پاکستان طالبان پر عائد پابندیوں کے نفاذ کی نگرانی کرنیوالی اقوام متحدہ کی کمیٹی کا چیئرمین مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز

نیویارک (آئی پی ایس )پاکستان کو طالبان پر عائد پابندیوں کے نفاذ کی نگرانی کرنے والی اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی کمیٹی کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔اقوام متحدہ میں پاکستان مشن کے مطابق پاکستان کو اقوام متحدہ کی انسداد دہشتگردی کمیٹی کا بھی نائب چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ یہ کمیٹی اقوام متحدہ کی قرارداد 1373 کے نفاذ کا جائزہ لیتی ہے جو سن 2001 میں منظور کی گئی تھی۔

اقوام متحدہ میں پاکستان مشن نے کہا کہ پاکستان سلامتی کونسل کے غیر رسمی ورکنگ گروپ برائے دستاویزات اور سلامتی کونسل کے ورکنگ گروپ برائے پابندیاں کا بھی شریک چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان مشن کے مطابق ورکنگ گروپ برائے دستاویزات کا مقصد سلامتی کونسل کے طریقہ کار، شفافیت، کارکردگی اور شمولیت کو بہتر بنانا ہے۔

ورکنگ گروپ برائے پابندیاں کا مقصد یواین کی پابندیوں کے نظام کے ڈھانچے، نفاذ اور مثریت کا جائزہ لینا اوربہتر بنانا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان مشن کے مطابق یہ تقرریاں اقوام متحدہ کے نظام کے ساتھ پاکستان کی فعال شمولیت اور سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی حیثیت سے اس کے تعمیری کردار کا اعتراف ہیں۔ یہ پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیے جانے کا بھی مظہر ہیں۔ پاکستان اقوام متحدہ کے منشور کے اصولوں اور مقاصد کو فروغ دینے کے لیے اقوام متحدہ اور رکن ممالک کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے اور عالمی سطح پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکے الیکٹرک کی نااہلی کو نیپرا کس طرح منافع میں تبدیل کرسکتا ہے؟ اویس لغاری کے الیکٹرک کی نااہلی کو نیپرا کس طرح منافع میں تبدیل کرسکتا ہے؟ اویس لغاری طارق فاطمی کا دورہ روس کامیاب رہا، روسی وزیر خارجہ، اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں جنگ بندی پر عمل جاری ہے، ٹرمپ نے بغیر کسی شبے کے ثابت کر دیا وہ امن کے پیامبر ہیں: وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم کی ایم کیو ایم وفد کو کے فور منصوبے، کراچی ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی امریکہ دورے کا دوسرا مرحلہ، بلاول بھٹو واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے پاک بھارت جنگ میں ریاست مخالف پروپیگنڈے کا الزام، علیمہ خان اور آفتاب اقبال سمیت 4 افراد طلب TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں نئے ڈیموں کی تعمیر کا فیصلہ، کمیٹی قائم
  • پاکستان یو این سلامتی کونسل کی انسداد دہشت گردی کمیٹی کا نائب چیئرمین مقرر
  • پاکستان طالبان پر عائد پابندیوں کے نفاذ کی نگرانی کرنے والی کمیٹی کا چیئرمین مقرر
  • پاکستان طالبان پر عائد پابندیوں کے نفاذ کی نگرانی کرنیوالی اقوام متحدہ کی کمیٹی کا چیئرمین مقرر
  • حکومت کا نیٹ میٹرنگ قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ
  • پنجاب ٹریفک پولیس کا بھی یونیفارم تبدیل کرنے کا فیصلہ
  • پاکستان کے تمام انٹرنیشنل کرکٹرز ایک ڈومیسٹک ٹورنامنٹ لازمی کھیلیں گے:محسن نقوی
  • پنجاب پولیس کے بعد ٹریفک پولیس کی بھی یونیفارم تبدیلی کا فیصلہ
  • پی سی بی کا بڑا فیصلہ:اسلام آباد کی تمام کرکٹ ایسوسی ایشنز تحلیل، تمام عہدیداران فارغ
  • پاکستان کرکٹ بورڈ کا بڑا فیصلہ، متعدد عہدیدار اچانک فارغ