Juraat:
2025-09-18@00:19:49 GMT

مہم جوئی کی گئی تو منہ توڑ جواب دیں گے ، وفاقی وزرا

اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT

مہم جوئی کی گئی تو منہ توڑ جواب دیں گے ، وفاقی وزرا

بھارت جوکرے گا جواب ملے گا،اُس سے مقابلے کے لیے کسی مدد کی ضرورت نہیں
بھارت نے سندھ طاس معاہدہ ختم کیا تو تمام معاہدے ختم کرسکتے ہیں،پریس کانفرنس

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے سندھ طاس معاہدہ ختم کیا تو پاکستان بھی شملہ معاہدے سمیت دیگر معاہدے ختم کرسکتا ہے ، بھارتی جارحیت ہوئی تو منہ توڑ جواب دیں گے جس کے لیے کسی ملک کی مدد کی ضرورت نہیں۔یہ بات نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات عطا تارڑ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ و دیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے پڑھ کر سنائے ۔اسحاق ڈار نے بتایا کہ آج قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں عسکری و سول قیادت نے شرکت اور بھارت کے جارحانہ اقدامات کے جواب میں کئی فیصلے کیے گئے ۔بھارت یک طرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ ختم نہیں کرسکتا اگر اس نے سندھ طاس معاہدہ ختم کیا تو ہم بھی شملہ معاہدے سمیت دیگر معاہدے ختم کرنے پر غور کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ جو جو اقدامات بھارت نے کیے ہیں ہم نے انہیں اس سے بڑھ کر جواب دیا ہے بلکہ ہم نے ان کے لیے فضائی حدود بھی بند کردی ہے ۔اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت ہمیشہ بلیم گیم کرتا ہے اگر بھارت کے پاس کوئی ثبوت ہے تو پیش کرے ، ہم نے واہگہ بارڈر فوری طور پر بند کردی ہے ، بھارت کے ہائی کمیشن کی تعداد کم کرکے 30 تک محدود کردی ہے جس کا اطلاق 30 اپریل سے ہوگا، ہم نے اسلام آباد میں موجود دفاعی، بحری اور فضائی مشیران کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دے کر ملک سے جانے کا حکم دیا ہے ۔اسحاق ڈار نے سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی یادداشت پڑھ کر سنائی جس میں انہوں نے بھارتی دہشت گردی کا تذکرہ کیا تھا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ اس صورتحال کے سبب میرا بنگلہ دیش اور کابل کا دورہ ملتوی ہوگیا ہے تاکہ کوئی بات ہو تو اسٹیٹمنٹس جاری کیے جاسکیں اقدامات کیے جاسکیں۔ایک سوال کے جواب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ اس معاملے میں کوئی لحاظ نہیں، جو بھارت ہمارے ساتھ کرے گا انہیں جواب ملے گا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ 240 ملین لوگوں کا پانی بھارت نہیں روک سکتا، وہ بالائی بہاؤ پر ہیں اور ہم نچلی سطح پر ہیں، آج اعلامیے میں اسی لیے کہا گیا ہے کہ اگر پانی روک گیا تو اعلان جنگ تصور ہوگا، پاکستان ہر قسم کی صورتحال کے لیے تیار ہے ، ہمارے پاس ثبوت ہیں کہ سری نگر میں ایسے غیرملکی آئے ہیں جن کے پاس غیرملکی ہتھیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے میں ورلڈ بینک انوالو ہے اس سے رابطہ کرکے بھارتی اقدامات سے آگاہ کریں گے ۔بارڈرز کے سوال پر انہوں نے کہا کہ دو ہزار کلومیٹر طویل بارڈر ہے ، ہم نے واضح کہا ہے کہ ہم دونوں کو ایک دوسرے کے خلاف اپنی زمین استعمال نہیں ہونے دینی، اگر چھوٹی موٹی کوئی وائلیشن ہوئی تو اسے آپ سیکیورٹی فورسز کی ناکامی نہ کہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت نے حملہ کیا تو اس کا ترکی بہ ترکی جواب دیں گے اس کے باوجود ہم کسی بھی اقدام سے قبل اپنے دوست ممالک کو اعتماد میں لیںگے ، آج بھی وزیراعظم کی دوست ملک کے سربراہ سے ملاقات ہے ، بھارت سے مقابلے کے لیے ہمیں کسی ملک کی مدد کی ضرورت نہیں، کسی نے ایڈونچر کرنے کی کوشش کی تو اس کا ماضی سے زیادہ بُرا حشر ہوسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہمیں جو ڈی مارش جاری کیا ہے اس میں سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا کوئی تذکرہ نہیں جبکہ بھارتی کابینہ کے فیصلوں میں معاہد معطل کرنے کا کہا گیا ہے مجھے نہیں پتا کہ بھارتی حکومت اور ان کی وزارت خارجہ ایک پیج پر ہیں کہ نہیں تاہم ڈی مارش میں اس کا تذکرہ نہیں۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ یہاں آئے بھارتی افراد کو ملک چھوڑنے کے لیے 48 گھنٹے کا وقت دیا ہے تاہم سکھ یاتریوں پر یہ حکم لاگو نہیں، اسی طرح سکھ یاتریوں کا ویزا بند نہیں کیا۔وزیر دفاع نے کہا تھا کہ پہلگام حملے پر بھارت نے ابھی تک آفیشل طور پر پاکستان کا نام نہیں لیا تاہم بھارتی میڈیا ضرور نام چلارہا ہے ، آج تک امریکا نے کسی ملک کے وزیراعظم کو دہشت گرد اور قاتل قرار دے کر داخلے پر پابندی نہیں لگائی، مودی سرٹیفائیڈ دہشت گرد ہے اس نے بطور وزیراعلیٰ گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام کیا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی موجودگی کے باوجود پہلگام واقعہ بھارتی فوج پر سوالیہ نشان ہے ۔خواجہ آصف نے کہا کہ اگر بھارت میں کوئی فوجی موومنٹ ہوئی ہے تو ہم اپنے اقدامات کیا اس پریس کانفرنس میں بتائیں گے ؟ سوال کرنے سے پہلے سوچا کریں۔ انہوں نے کہا کہ پلوامہ کا واقعہ سب کے سامنے ہے اسی طرح پہلگام حملہ بھی ہے ، بھارت ہمیشہ فالس فلیگ آپریشن کرکے پاکستان پر الزام عائد کرتا ہے ، ہمارے سیاسی اختلافات اپنی جگہ مگر بھارتی جارحیت کے سامنے ہم سب ایک ہیں۔انڈس واٹر ٹریٹی کے ممبر نے بتایا کہ سندھ طاس معاہدہ دو جنگوں کے باوجود قائم رہا وجہ یہ ہے کہ اس معاہدے میں معطلی ہو نہیں سکتی، اگر اس معاہدے کو ختم کرنا ہے تو بھی اس کے لیے دونوں ممالک کو جمع ہوکر ٹریٹی کرنی ہوگی، یہ ابھی تک محض ایک بیان ہے ، اگر کوئی معاملہ آگے بڑھا تو پاکستان اس کے متعلقہ فورم سے رجوع کرے گا یہ فی الوقت صرف ایک بیان ہے ۔وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ بھارت کا بیان ایک بچگانہ حرکت ہے اور اس کی قانونی حیثیت نہیں یہ محض گیدڑ بھپکیاں ہیں جس کا جواب آج پاکستان نے دگنا دیا ہے ، آج سے انڈین ایئرلائن پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کرسکتے ، بھارتی کو معاشی نقصان پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ آپ کی صرف باتیں تھیں جب کہ ہم نے اقدام کرکے دکھادیا، یہ سب کو پتا ہے کہ انڈیا وکٹم بننے کے لیے دہشت گردی کو ایکسپورٹ کرتا رہا ہے ، کلبھوشن اس کا واضح ثبوت موجود ہے ، ہم نے سود سمیت حساب برابر کردیا ہے ۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: سندھ طاس معاہدہ ختم اسحاق ڈار نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ بھارت نے کہا کہ ا اس معاہدے بھارت نے دیا ہے کیا تو کے لیے

پڑھیں:

کیا بھارت آپریشن سندور جیت گیا تھا؟ بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ اپنی ہی ٹیم کے کھلاڑیوں پر برس پڑے

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت سنگھ مان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی،  بی جے پی اور اپنی ہی ٹیم کے کھلاڑیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا ہم نے آپریشن سندور جیت لیا تھا، جو پاکستانی کرکٹرز سے ہاتھ نہیں ملائے؟

بھگونت سنگھ مان کا کہنا تھا کہ بی جے پی کی پالیسی پاکستان کے خلاف ہے یا لوگوں کے خلاف ہے۔ بی جے پی اور اس کی ٹرول آرمی جسے چاہے غدار قرار دیتی ہے۔ پاکستان سے کسی فنکار کو فلم میں کام کرنے کے لیے لیا گیا جو پہلگام واقعے سے پہلے کی شوٹنگ ہے تو کہا گیا وہ فلم ریلیز نہیں ہونے دیں گے ورنہ اس کو ملک کاغدار کہیں گے کیونکہ پاکستان سے ہم نے کوئی تعلق نہیں رکھنا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو کل میچ ہوا، اس کا پروڈیوسر امیت شاہ کا بیٹا ہے اور بھارتی میڈیا کہہ رہا ہے کہ پاکستانی کرکٹرز سے ہاتھ نہیں ملائے، کیا ہم نے آپریشن سندور جیت لیا تھا۔

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان کے ساتھ کھیلے تو ہیں، کیچ تو پکڑے ہیں، چھکے انہوں نے بھی مارے آپ نے بھی مارے۔ یاتو ایسے ہوا ہو کہ آپ نے کہا ہو ہم اس گیند کو ہاتھ نہیں لگاتے اس کو پاکستان کا بلا لگا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اگر پاکستان نے ایشیا کپ کا بائیکاٹ کیا تو ایونٹ کو مالی طور پر کتنا نقصان ہوسکتا ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ سمجھ نہیں آتا میچ کرانے کی کیا مجبوری تھی، میچ کھیلنے کا حصہ تو پاکستان کو بھی جائےگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کرتارپور راہداری کا معاملہ بھی اٹھایا اور کہا کہ سرداروں سے کیا قصور ہو گیا  ہے کہ انہیں عبادت کے لیے پاکستان نہیں جانے دیتے؟ اگر میچ کھیل سکتے ہیں تو کرتار پور عبادت کے لیے جانے دینے میں کیا حرج ہے؟ کیا سارا کچھ آپ کی مرضی سے چلے گا؟

مزید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بھگونت مان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں آفت آئی تو ایک منٹ میں پیسہ پہنچ گیا حالنکہ وہ ہمیں لوٹنے آتے رہے، پنجاب میں آفت آئی کروڑوں روپے کا اعلان کیا گیا مگر ابھی تک ایک پیسہ نہیں آیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امیت شاہ بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگوانت سنگھ مان بھگوانت سنگھ مان پاک بھارت میچز پاکستانی کرکٹ

متعلقہ مضامین

  • مشاہد حسین سید کا پاکستان کو بھارت کے ساتھ نہ کھیلنے کا مشورہ
  • بھارتی کرکٹ ٹیم یا بی جے پی کا اشتہاری بورڈ
  • کیا بھارت آپریشن سندور جیت گیا تھا؟ بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ اپنی ہی ٹیم کے کھلاڑیوں پر برس پڑے
  • بھارت سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ ختم یا معطل نہیں کرسکتا ، کشمیر سمیت تمام مسائل پر بات چیت کےلئے تیار ہیں.اسحاق ڈار
  • پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف جنگ اپنے لئے نہیں، دنیا کو محفوظ بنانے کیلئے ہے. عطا تارڑ
  • ملکی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں :اسحاق ڈار
  • پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف جنگ اپنے لیے نہیں، دنیا کو محفوظ بنانے کیلیے ہے، عطا تارڑ
  • پاکستان جوہری طاقت ہے، خودمختاری پر حملہ ہوا تو ہر قیمت پر دفاع کریں گے، چاہے کوئی بھی ملک ہو، اسحاق ڈار
  • مضبوط افواج اور جدید ہتھیار موجود ہیں، کسی کو سالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دینگے: اسحاق ڈار
  • ہمارے پاس مضبوط افواج اور جدید ہتھیار موجود ہیں، کسی کو سالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دینگے: اسحاق ڈار