اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمشن کے باہر مظاہرہ، اندر داخل ہونے کی کوشش: پہلگام واقعہ ’’را‘‘ نے کرایا، مشعال ملک
اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT
لاہور، فیصل آباد، میانوالی، اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار+ نمائندگان+ نوائے وقت رپورٹ) مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام بھارتی آبی دہشت گرد، سندھ طاس معاہدہ کی معطلی کے خلاف ملک گیر احتجاج کیا گیا۔ لاہور، کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور، شیخوپورہ، سرگودھا، چنیوٹ، قصور، ننکانہ، سیالکوٹ، لیہ،خانیوال، سمیت تمام شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ شرکاء نے بھارتی ہٹ دھرمی کے خلاف شدید غم و غصہ کا مظاہرہ کیا اور مودی سرکار کے خلاف نعرے بازی کی۔ لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ احتجاجی مظاہرے سے مزمل اقبال ہاشمی، انجینئر حارث ڈار، ذوالفقار اولکھ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام کا واقعہ بھارتی اسٹیبلشمنٹ کا گھڑا ہوا ڈرامہ ہے، جس کے بعد سندھ طاس معاہدے کی معطلی کھلا اعلان جنگ ہے۔ مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد زون کے زیراہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے ایک بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ قیادت احسان اللہ منصور، اسلام آباد کے صدر انعام الرحمن کمبوہ، جنرل سیکرٹری یاسر عرفات بٹ اور انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے کی۔ کراچی میں مظاہرے سے احمد ندیم اعوان، شہباز عبدالجبار، ثقلین شاہ، محبوب علی، مہدی اسحاق، و دیگر نے خطاب کیا۔ شیخوپورہ میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، قیادت ضلعی جنرل سیکرٹری میاں حبیب الرحمن نے کی، جبکہ نائب صدر چوہدری طارق محمود گجر نے خصوصی شرکت کی۔ جنرل سیکرٹری سٹی شیخوپورہ حافظ انعام اللہ بھی شریک تھے۔ فیصل آباد میں ضلع کونسل چوک پر بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان بھارت کی بدمعاشی کا منہ توڑ جواب دے۔ قصور میں مظاہرے کی قیادت رانا محمد اشفاق نے کی۔ نارووال میں مرکزی مسلم لیگ نے ظفروال بائی پاس چوک پر احتجاج کیا۔ سوسائٹی نے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمشن کے باہر زبردست احتجاج کیا اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر کئی مظاہرین گیٹ پھلانگ کر بھارتی ہائی کمشن میں داخل ہونے کی بھی کوشش کی۔ دریں اثناء حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ بھارت ایجنسی ’را‘ نے کروایا، سندھ طاس معاہدے پر بھارت دہشت گردی کر رہا ہے۔ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ توڑا، سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا قابل مذمت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ مشعال ملک نے کہا کہ بھارت دنیا بھر میں کشمیریوں کو ٹارگٹ کر رہا ہے۔ بھارت میں مسلمانوں اور سکھوں سمیت اقلتیں محفوظ نہیں، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اسلام ا باد مظاہرہ کیا کے خلاف کیا گیا
پڑھیں:
مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔
انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔