راولپنڈی:

انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی سے متعلق کیسز کی سماعت ہوئی، جس میں کیسز کا اڈیالہ جیل ٹرائل پھر منسوخ ہوگیا جب کہ عدالت نے فردِ جرم کی تاریخ مقرر کردی۔

جج امجد علی شاہ کے روبرو  سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، شیخ رشید، سرکاری پراسیکیوٹرز اور وکلائے صفائی  عدالت پہنچے، جہاں پیش ہونے والے ملزمان میں کیسز کی نقول تقسیم کی گئیں۔

بعد ازاں عدالت نے 9 مئی کے 3 مقدمات میں 3 مئی کو فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کی اور باقی 10 مقدمات کے چالان بھی آئندہ تاریخ پر پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے 13 مقدمات کی سماعت 3 مئی تک ملتوی کردی۔

دوران سماعت بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی عدالتی روبکار پر حاضری لگائی گئی جب کہ دیگر ملزمان کی حاضری معافی کی آنے والی تمام درخواستیں بھی منظور کرلی گئیں۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ معطلی بھارت کا گھمنڈ ہے۔ ہمارے 100 اندرونی معاملات ہوں گے، مگر پاکستان کی سلامتی کے لیے پوری قوم ایک ہے۔ پاکستانی قوم پاکستان کے لیے زندہ ہے پاکستان کے لیے جان دیں گے۔ پاکستان کی سلامتی کے لیے پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: عدالت نے کے لیے

پڑھیں:

سائوتھ ایئر کا نجی ایئر فیلڈز پر کمرشل پروازوں کا اجازت نامہ منسوخ

کراچی:

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سائوتھ ایئر کا نجی ایئر فیلڈز پر کمرشل پروازوں کا اجازت نامہ منسوخ کردیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے سائوتھ ایئر کی سی ای او نشاط فاطمہ کو مراسلہ جاری کردیا جس کے مطابق تلہار اور سیندک میں جوزک ایئر فیلڈ پر کمرشل پروازوں کا فلائٹ آپریشن نہیں کیا جاسکتا، سول ایوی ایشن اتھارٹی کے قوانین کے تحت پرائیویٹ ایئرفلڈز پر کمرشل پروازوں کی اجازت نہیں ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تلہار اور سیندک کی جوزک ایئر فیلڈ پر سائوتھ ایئر کو کمرشل پروازوں سے روکتے ہوئے خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی عندیہ دے دیا۔

نجی ایئر فیلڈ پر کمرشل پروازوں کے لیے چارٹر لائسنس سول ایوی ایشن سے حاصل کرنا ہوگا، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تلہار اور جوزک ایئر فیلڈ پر فلائٹ آپریشن کا اجازت نامہ منسوخ کردیا۔

متعلقہ مضامین

  • سائوتھ ایئر کا نجی ایئر فیلڈز پر کمرشل پروازوں کا اجازت نامہ منسوخ
  • ریاست مخالف ٹوئٹ کیس: پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید اور فلک جاوید کے جیل ٹرائل کےلیے دائر درخواست خارج
  • سہیل آفریدی کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر، فریقین کو نوٹس جاری
  • وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • نیب کیسز کی مرکزی اپیلوں اور ضمانت کی درخواستوں کی سماعت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ  جاری کردیاگیا
  • ماریہ شہباز کیس: وفاقی آئینی عدالت نے نظرثانی درخواست پر اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کر دیے
  • فلک جاوید اور صنم جاوید کےخلاف ٹویٹ کیس کی سماعت ملتوی
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • نیب مقدمات کی سماعت کا اختیار وفاقی آئینی عدالت کو منتقل، سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
  • سپریم کورٹ  نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا