عدالت سے شخص کو بچا کرفرارکروانے کے جرم میں خاتون جج گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکا میں ایک خاتون جج کو امیگریشن حکام سے ایک شخص کو بچانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق خاتون جج نے ایک غیرملکی باشندے کوعدالت کے پچھلے دروازے یعنی جیوری ایریا سے نکالا تاکہ وہ امیگریشن حکام کے ہاتھ نہ لگے۔ تاہم وہ شخص بعد میں عدالت کے باہر دوڑتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔
اس واقعے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ اورعدلیہ کے درمیان تناؤ میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ٹرمپ حکومت کا مؤقف ہے کہ عدالتیں امیگریشن حکام کی کارروائیوں میں رکاوٹ بن رہی ہیں اور غیرملکیوں کو ملک بدر ہونے سے بچا رہی ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق اس واقعے نے امیگریشن قوانین کے اطلاق پرعدلیہ اورانتظامیہ کے درمیان اختلافات کو نمایاں کر دیا ہے۔
خیال رہے کہ صدرٹرمپ کا کہنا ہے کہ ملکی سلامتی کیلئےغیرقانونی تارکینِ وطن کا نکالا جانا ضروری ہے لیکن عدالتیں ان کے فیصلوں پرعملدرآمد میں رکاوٹ ڈال رہی ہیں۔
سندھ حکومت نے یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
اسلام آباد (وقائع نگار) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت نے 26 نومبر، سنگجانی جلسہ ، سپریم کورٹ کے باہر احتجاج و دیگر مقدمات میں 230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔