ایک دن حجاب دوسرے دن نامناسب لباس؛ رونالڈو کی گرل فرینڈ مشکل میں
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
پرتگال کے اسٹار فٹبالر کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز کی جانب سے سعودی عرب میں نامناسب لباس پہننے پر سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق النصر فٹبال کلب کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اِن دنوں سعودی عرب میں اپنے بچوں اور گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز کیساتھ مقیم ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Georgina Rodríguez (@georginagio)
گزشتہ دنوں رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نامناسب انداز میں سمندر کنارے بیٹھی اپنی تصویر شیئر کی جس نے مداحوں کو بھڑکا دیا۔
مزید پڑھیں: کیا رونالڈو نے اپنی گرل فرینڈ جارجینا کیساتھ شادی کرلی؟
ایک صارف نے لکھا کہ ایک دن حجاب میں اور ایک دن نامناسب لباس میں۔۔۔ جبکہ اس کے علاوہ دیگر صارفی نے انکے لباس پر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
مزید پڑھیں: رونالڈو کی فیملی کو دھمکیاں؛ سیکیورٹی میں بڑی تبدیلیاں
نامناسب تصویر شیئر کرنے سے محض 4 روز قبل رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے شیخ زید مسجد کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے خود کو مکمل حجاب میں ملبوس کررکھا تھا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز کی گرل فرینڈ رونالڈو کی
پڑھیں:
پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ مکمل طورپر ٹیکس فری ہوگا‘ عظمیٰ بخاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کا بجٹ مکمل طور پر ٹیکس فری ہوگا، تنخواہ دار طبقے کیلئے ریلیف دیا گیا ہے،پنجاب تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور عوام کی زندگیوں میں آسانی آ رہی ہے، ہماری خواہش ہے دوسرے صوبے بھی ترقی کریں۔ انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی قیادت میں صوبے نے صفائی، تعلیم اور عوامی فلاح کے شعبوں میں نئی تاریخ رقم کی ہے، صوبہ پنجاب کا مالی سال 26-2025کا بجٹ مکمل طور پر ٹیکس فری ہوگا، جو 16جون کو پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیا گیا ہے، جو لوگ ٹیکس نہیں دیتے ان کو ٹیکس نیٹ میں لانا چاہیے، وزیراعلی پنجاب نے مختلف محکموں کی جانب سے دی گئی اضافی ٹیکس تجاویز کو مسترد کر کے عوامی مفاد کو ترجیح دی ہے، مریم نواز کے ہوتے ہوئے پنجاب کے عوام کو کسی قسم کی تکلیف نہیں ہو سکتی۔(جاری ہے)
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام سے نہ صرف صوبہ پنجاب میں صفائی کے حوالے سے انقلابی تبدیلی آئی بلکہ دوسرے صوبوں کو بھی اس ماڈل سے سیکھنے کا موقع ملا، بعض صوبوں کو اس پروگرام سے بہت تکلیف ہوئی، کام کرنے کیلئے 15یا 16سال نہیں، صرف ایک سال ہی کافی ہوتا ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پنجاب تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور عوام کی زندگیوں میں آسانی آ رہی ہے، ہماری خواہش ہے دوسرے صوبے بھی ترقی کریں، گزشتہ ایک سال میں محکمہ تعلیم میں نمایاں بہتری لائی گئی ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ موجودہ حکومت عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔