ٹرین حادثہ، مسافر بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
ویب ڈیسک : علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین میں ہونے والے حادثہ کی وجہ سے مسافر بوگیاں پٹڑیس سے اتر گئیں۔
ریلوے حکام کے مطابق حادثہ پنجاب سے کراچی جانے والے علامہ اقبال ایکسپریس کو کوٹری ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا، جس میں 2 مسافر بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔
حادثے کے بعد ٹرین میں موجود مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا، بعد ازاں ریلوے کے عملے نے اطلاع ملنے پر مرمتی کام شروع کیا۔
گلیڈئیٹرز vs کے کے؛ روسو حسن علی کا تیسرا شکار بن گئے
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈاؤن ٹریک پر ہوا ہے، مزید کئی گھنٹے مرمت میں لگ سکتے ہیں۔ حادثے کے بعد دیگر ٹرینوں کو پلیٹ فارم نمبر 4 سے روانہ کیا جارہا ہے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ملتان:موٹر وے پر بس حادثہ ،ایک مسافر جاں بحق اور 4 شدید زخمی
ملتان کے قریب موٹر وے پر بس حادثے میں ایک مسافر جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔موٹروے ایم 5 پر بس صادق آباد سے لاہور آرہی تھی جو حادثے کا شکار ہوگئی، حادثہ ملتان کے قریب پیش آیا جب بس کا ڈرائیور اچانک اونگھنے کے باعث بس سے قابو نہ پا سکا اور وہ موٹروے سے نیچے اتر گئی۔ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے ۔ترجمان موٹر وے پولیس نے کہا کہ بس میں سوار دیگر مسافروں کی زندگی بچانے کے لئے فوری طور پر کارروائیاں کی گئیں اور امدادی ٹیموں نے صورتحال پر قابو پا لیا۔