پشاور: شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد جانے والی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ، 5 افراد قتل
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
پشاور میں نامعلوم افراد نے شادی کی تقریب میں شرکت کرکے جانے والے افراد کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق پشاور میں تھانہ پھندو کے علاقے میں شادی ہال سے نکل کر گھر جانے والے پانچ افراد کو قتل کردیاگی۔
پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے، پھندو پولیس کے مطابق تاک میں بیٹھے ملزمان نے مقتولین کی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے پانچ افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطبق جاں بحق افراد میں عبد اللہ، طاہر، اسامہ، اویس اور وقاص شامل تھے جب کہ ثاقب نامی شخص واقعے میں زخمی ہوا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی فقیر آباد ڈویژن محمد ارشد خان اور ڈی ایس پی عمر آفریدی موقع پر پہنچ گئے۔
لاشوں کو پوسٹمارٹم جب کہ زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ ملزمان کی گرفتاری کےلئے پولیس نے چھاپے مارنے شروع کردیے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: شادی میں ہوائی فائرنگ، چھت پر کھڑی خاتون جاں بحق
—فائل فوٹوکراچی کے علاقے نیو کراچی سیکٹر الیون ڈی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی گئی۔
ہوائی فائرنگ کی زد میں آ کر چھت پر کھڑی خاتون جاں بحق ہو گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت لائبہ کے نام سے ہوئی ہے۔
لیاری: اندھی گولی سے 1 شخص زخمیقصور پولیس نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
دوسری جانب لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گولی لگنے سے زخمی شخص کی شناخت سہیل کے نام سے ہوئی ہے۔