چوتھے عالمی میڈیا انوویشن فورم کا چین کے صوبہ شان دونگ کے شہر چھو فو میں انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
بیجنگ :چوتھا عالمی میڈیا انوویشن فورم چائنا میڈیا گروپ اور چین کے صوبہ شان دونگ پیپلز گورنمنٹ کے باہمی تعاون سے شان دونگ کے تاریخی شہر چھو فو میں منعقد ہوا۔ تقریب میں 95 ممالک اور خطوں کی بین الاقوامی تنظیموں، میڈیا اداروں، چینی اور غیرملکی تھنک ٹینکس، اور ملٹی نیشنل کمپنیوں سمیت مختلف شعبوں کے تقریباً 300 نمائندوں نے آن لائن اور براہ راست شرکت کی۔
شان دونگ کے صوبائی پارٹی سیکریٹری لِین وُو نے کہا کہ صوبہ شان دونگ اس فورم کے ذریعے میڈیا کے دوستوں کے ساتھ مل کر گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو، اور گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو پر عمل درآمد کرنے اور میڈیا کے مکمل ڈھانچے کی تعمیر کو تیز کرنا چاہتا ہے۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے کہا کہ چائنا میڈیا گروپ میڈیا نشریات کے ذریعے مکالمے کا پل تعمیر کرنے پر کاربند ہے اور مختلف ممالک کےدوستوں کے ساتھ مل کر عالمی امن و ترقی کے لیے تہذیبی قوت فراہم کرتا رہے گا۔فورم کے موقع پر خصوصی مہمانوں نے “چین میں غیر مادی ثقافتی ورثہ ” 2025 کی عالمی نمائشوں کا آغاز کیا۔ تہذیبی باہمی تبادلے کے سیریز کے بین الاقوامی مشترکہ پروڈکشن منصوبوں کا اعلان بھی کیا گیا۔فورم کے دوران ” چینی جدت طرازی غیر ملکی نوجوانوں کی نظر میں” سمیت چھ ذیلی فورمز بھی منعقد ہوں گے۔شرکاء میڈیا کے ذریعے تہذیبی تبادلوں کے فروغ، انسانی ترقی کے لیے مصنوعی ذہانت کے استعمال، اور بین الثقافتی تعاون کو فروغ دینے کے موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کریں گے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
لاہور؛ یوحنا آباد میں قومی کیرئیر میلے کا انعقاد
فریحہ بتول: چوپان ٹرسٹ کے زیر اہتمام رینیول سینٹریوحناآباد میں قومی کیرئیر میلے کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کیریئر میلے میں 800 سے زائد طلباء کو بہتر مستقبل کے بارے میں روشناس کروایا گیا،ایگزیکٹو ڈائریکٹر انصر جاوید نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے ٹرسٹ کے عزم کو اجاگر کیا،تقریب میں بینکاری، قانون، تعلیم، بیوروکریسی، طب سے تعلق رکھنے والے ماہرین نےشرکت کی۔
گلیڈئیٹرز vs کے کے؛ روسو حسن علی کا تیسرا شکار بن گئے
تدریس، دفاع، آڈٹ، سوشل میڈیا سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے اپنے تجربات شیئر کئے،تقریب کے دوران طلباء کے سوالات کے جوابات بھی دئیے گئے۔