تھائی لینڈ پولیس کا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
تھائی لینڈ (اوصاف نیوز)تھائی لینڈ کی پولیس کا چھوٹا طیارہ ساحل کے قریب سمندر میں گر گیا جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کے ہواہن ایئر پورٹ کے قریب سمندر میں مقامی پولیس کا ٹوئن اوٹر طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔
تھائی نیشنل پولیس نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر واقعے کی تفصیل میں بتایا ہے کہ پولیس ایوی ایشن ڈویژن کا یہ طیارہ افسران کی پیرا شوٹ تربیت کیلئے آزمائشی پرواز پر تھا۔ تھائی ایمرجنسی سینٹر نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ صبح سوا 8 بجے پیش آیا ہے طیارے میں 1 پائلٹ اور 5 پولیس اہلکار سوار تھے۔
سندھ حکومت نے یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: تھائی لینڈ
پڑھیں:
کمبوڈیا کیساتھ جھڑپیں؛ تھائی لینڈ نے اپنے 8 سرحدی اضلاع میں مارشل لا نافذ کردیا
کمبوڈیا کے ساتھ جاری فوجی جھڑپوں کے تناظر میں تھائی لینڈ نے اپنے 8 اضلاع میں مارشل لا نافذ کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان حالیہ سرحدی جھڑپوں نے خطرناک رخ اختیار کر لیا ہے۔
تھائی لینڈ نے جن اضلاع میں مارشل لا نافذ کیا ہے ان میں صوبہ چنتھابوری کے 7 اور صوبہ تراٹ کا ایک ضلع شامل ہے۔
تھائی فوج کی بارڈر ڈیفنس کمانڈ کے سربراہ جنرل اپیچارٹ ساپراسیٹ نے میڈیا کو بتایا کہ مارشل لا کا مقصد سیکیورٹی کو یقینی بنانا اور کسی بھی ممکنہ بڑے تصادم سے پہلے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔
تھائی لینڈ کے قائم مقام وزیراعظم پھمتھم وچھایا چھائی نے ایک بیان میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمبوڈین افواج کے ساتھ سرحدی جھڑپیں مسلسل بڑھ رہی ہیں اور خطرہ ہے کہ یہ معمولی جھڑپیں ایک مکمل جنگ میں تبدیل ہو سکتی ہیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز شروع ہونے والی اس کشیدگی میں اب تک دونوں جانب سے کم از کم 16 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ درجنوں زخمی بھی ہوئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں شدید خوف و ہراس پھیل چکا ہے۔
سرحدی کشیدگی کے باعث تھائی لینڈ کے متاثرہ علاقوں سے اب تک تقریباً ایک لاکھ افراد محفوظ مقامات کی جانب ہجرت کر چکے ہیں۔
دوسری جانب کمبوڈیا میں بھی 10 ہزار سے زائد افراد کو سرحدی علاقوں سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔
یاد رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ماضی میں بھی سرحدی تنازعات اور جھڑپیں ہوتی رہی ہیں، لیکن حالیہ واقعات نے ایک بار پھر خطے میں امن و امان کے حوالے سے سوالات اٹھا دیے ہیں۔
بین الاقوامی برادری نے فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکیں۔