ریڈیو پاکستان حملہ کیس، ایم پی اے سمیت 5 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT
نامزد ملزمان کے خلاف مقدمے کی سماعت اے ٹی سی پشاور کے جج نے کی، عدالت نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے ایم پی اے ارباب وسیم سمیت 5 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اور متعلقہ پولیس افسران کو عدالتی حکم کے تعمیل کا حکم دیا۔ اسلام ٹائمز۔ 9 مئی احتجاج کے دوران ریڈیو پاکستان عمارت پر حملہ کیس میں ایم پی اے ارباب وسیم سمیت 5 ملزمان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔ نامزد ملزمان کے خلاف مقدمے کی سماعت اے ٹی سی پشاور کے جج ولی محمد خان نے کی، عدالت نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے ایم پی اے ارباب وسیم سمیت 5 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اور متعلقہ پولیس افسران کو عدالتی حکم کے تعمیل کا حکم دیا۔
قبل ازیں پراسیکوشن نے اپنے دلائل میں کہا کہ ملزمان نے 9 مئی کو احتجاج کے دوران ریڈیو پاکستان بلڈنگ پر حملہ کیا، ملزمان نے بلڈنگ کو آگ لگائی اور عمارت کو نذر آتش کیا، تھانہ شرقی پولیس نے ارباب وسیم سمیت کئی ملزمان کو مقدمے میں نامزد کیا، ملزمان کے خلاف تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ٹرائل شروع کیا گیا۔
اپنے دلائل میں پراسیکوشن نے بتایا کہ ٹرائل کے دوران مقدمے میں نامزد ارباب وسیم اور دیگر 4 ملزمان مسلسل پیش نہیں ہورہے ہیں، ایم پی اے ارباب وسیم اور دیگر 4 ملزمان کو کئی بار پیش ہونے کے لیے نوٹسز جاری کیے گئے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد پیش نہ ہونے پر ملزمان کی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردی، متعلقہ پولیس افسران ملزمان کو گرفتار کرکے ائندہ سماعت پر پیش کریں، عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 5 مئی تک ملتوی کردی گئی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ایم پی اے ارباب وسیم سمیت 5 ملزمان کے ارباب وسیم سمیت ملزمان کے خلاف عدالت نے
پڑھیں:
230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
اسلام آباد (وقائع نگار) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت نے 26 نومبر، سنگجانی جلسہ ، سپریم کورٹ کے باہر احتجاج و دیگر مقدمات میں 230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔