اسلام آباد: سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے کہا کہ پاکستان کا پانی روکا گیا تو یہ جنگ تصور کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہد ختم نہیں کر سکتا۔ کیونکہ سندھ طاس معاہدہ ختم کرنا بچوں کا کھیل نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کا پانی روکا گیا تو یہ جنگ تصور کیا جائے گا۔ کیونکہ کسی ملک کا پانی روکنا ایسا ہے جیسے بھوک اور پیاس سے مار دینا۔ بھارت اپنے لوگوں کو بےوقوف بنا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں ہونے والے حملوں پر پاکستان نے ہمیشہ نیوٹرل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، فواد چودھری
خورشید محمود قصوری نے کہا کہ یہ کوئی نلکا نہیں کہ آپ فوراً بند کر دیں۔ اگر بھارت سندھ طاس معاہدہ توڑے گا تو یہ اعلان جنگ نہیں بلکہ جنگ ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق پیشگوئی کرنا مشکل ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا دونوں ملکوں کی قیادت سے اچھے تعلقات ہیں اور یہ سن کر بھارت خوش نہیں ہو گا۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نے کہا کہ کا پانی

پڑھیں:

پاکستان کا بھارت میں منعقدہ کسی بھی اسپورٹس مقابلے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

لاہور:

پاکستان نے سکیورٹی وجوہات  کی بنا پر تمام کھیلوں کی ٹیموں کو ہمسایہ ملک بھارت جانے سے روک دیا۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ کی طرف سے باقاعدہ طورپر اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کوئی بھی اسپورٹس فیڈریشن پاکستان اسپورٹس بورڈ کی اجازت کے بغیر بھارت میں ہونے والے کسی اسپورٹس ایونٹ میں شرکت نہیں کرے گا۔

اس نوٹیفکیشن کے بعد قومی ٹیم کی ایشیا ہاکی کپ میں شرکت نہیں ہوسکے گی۔ نوٹیفکیشن میں کوئی مدت کا تعین نہیں کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا بھارت میں منعقدہ کسی بھی اسپورٹس مقابلے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
  • بھارت کی خطے میں تسلط کی کوششیں 7 سے 10 مئی کے دوران دفن ہوگئیں، اسحاق ڈار
  • بھارت بھاگ نکلا!
  • غزہ میں انسانی تباہی کو روکا جائے، آیت اللہ سید علی سیستانی
  • بھارت کی خطے میں تسلط اور بالاتری کی کوششیں 7 سے 10 مئی کے دوران دفن ہوگئیں، اسحاق ڈار
  • غزہ میں بڑی انسانی کو روکا جائے، آیت اللہ سید علی السیستانی
  • گاڑی اگر گہرے پانی میں چلی جائے تو خود کو کیسے بچائیں؟ آگاہی ویڈیو جاری
  • شاہ محمود قریشی کی رہائی ‘مفاہمت یا پھر …
  • اپوزیشن اتحاد نے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے: محمود خان اچکزئی
  • قرآن و سنت کی تعلیمات کے بغیر کسی اسلامی معاشرہ کی بقا اور اس کے قیام کا تصور ممکن نہیں، پیر مظہر