علی امین گنڈاپور نے مولانا فضل الرحمٰن کے تحفظات دور کر دیے: شیخ وقاص اکرم
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم—فائل فوٹو
پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے مولانا فضل الرحمٰن کے تحفظات بھی دور کر دیے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کو ڈی آئی خان کی سیاست سے متعلق تحفظات تھے، ان کو آگاہ کر دیا کہ جو کچھ ہو گا وہ ہم کریں گے۔
شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ بات چیت کا سلسلہ جاری رکھیں گے، مولانا فضل الرحمٰن اتحاد نہیں رکھنا چاہتے تو یہ ان کا فیصلہ ہے۔
مشترکہ پریس کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اتحاد امت کے نام سے ایک پلیٹ فارم تشکیل دے رہے ہیں، حکمران غزہ کیلئے اپنا فرض کیوں ادا نہیں کر رہے، یکسو ہو کر فلسطینیوں کیلئے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ 26ویں ترمیم پر بھی مولانا فضل الرحمٰن سے بات ہوئی تھی، 26ویں ترمیم میں انہوں نے حکومت کو ووٹ دیا تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ احتجاج سے متعلق لائحہ عمل آئے گا تو بتا دیا جائے گا۔
جیو نیوز کی جانب سے شیخ وقاص اکرم سے سوال کیا گیا کہ کیا مولانا نے باضابطہ طور پر آپ کے اتحاد سے انکار کر دیا؟
شیخ وقاص اکرم نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بس پھر نہ ہی سمجھیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحم ن شیخ وقاص اکرم کہا کہ
پڑھیں:
سلمان اکرم راجہ کی ہسپتال میں شاہ محمود قریشی سے اہم ملاقات
لاہور (نیٹ نیوز) تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے ہسپتال میں شاہ محمود قریشی کی عیادت کی اور اُن سے اہم ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر شوکت بسرا اور ظہیر بابر بھی سیکرٹری جنرل کے ساتھ موجود تھے۔ دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔