مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے 63 مقامات پر چھاپے، ہزاروں کشمیری گرفتار، درجنوں گھر مسمار
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
سرینگر: پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں بھارتی فوج نہتے کشمیریوں پر چڑھ دوڑی۔
بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں 63 مقامات پر چھاپے مارے جس میں حریت رہنمائوں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور آزادی پسندوں کی رہائش گاہوں کو نشانہ بنایا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقامی لوگوں نے بتایا کہ چھاپوں کے دوران خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا گیا اور متعدد افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کے بعد اس طرح کی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار اور درجنوں گھروں کو مسمار کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پہلگام فالس فلیگ کے بعد مودی سرکار جعلی انکاؤنٹرز میں معصوم کشمیریوں کا قتل عام کرنے لگی
بھارتی فوج نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن بری طرح ناکام ہونے کے بعد 2 بے گناہ نہتے شہریوں کو شہید کردیا۔
ذرائع کے مطابق 24 اپریل کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے اڑی سیکٹر میں 2 بے گناہ نہتے شہریوں کو دن دہاڑے بھارتی فوج نے شہید کر دیا جبکہ شہید ہونے والے افراد میں محمد فاروق اور محمد دین شامل تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ دونوں افراد کو بھارتی فوج نے جعلی انکاؤنٹر کے دوران شہید کیا۔
بھارتی فوج کے جھوٹے انکاؤنٹرز کی حقیقت عالمی سطح پر عیاں ہو چکی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی سرکار جعلی انکاؤنٹرز کے نام پر معصوم کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہے اور بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیز زیر حراست معصوم کشمیریوں اور پاکستانیوں کو جعلی انکاؤنٹرز میں استعمال کرتی ہے۔
ماضی میں بھی بھارتی فوج جعلی انکاؤنٹرز میں کشمیری نوجوانوں کو شہید کر کے ڈھونگ رچاتی رہی ہے۔