وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ فالس فلیگ آپریشنز کا مقصد بہتر انتخابی نتائج حاصل کرنا اور مسلمان دشمنی ہے، اس طرح کی کارروائیوں کے بعد مسلمانوں پر زمین کردی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی جائیدادیں گرا دی جارہی ہیں، جعلی پولیس مقابلے ہورہے ہیں، مودی پہلے بھی کہتے تھے کہ میں پانی بند کردوں گا، فالس فلیگ آپریشن سے پانی کے معاہدے کو یک طرفہ طور پر معطل کیا گیا جو انڈیا خود سے ختم نہیں کرسکتا، انڈیا میڈیا بھڑکیں مار رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پہلگام حملہ انٹیلی جنس کی ناکامی کا نتیجہ، مودی حکومت ذمہ دار ہے: کانگریس

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پانی روکنے کے بجائے دریائے جہلم میں پانی چھوڑ دیا گیا ہے، اس وقت 6 سے 7 فٹ پانی میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بھارت نے کوئی غلطی کی تو اس ردعمل میں پاکستان کا جواب تاریخ رقم کرے گا، بھارت نے کسی جارحیت کا سوچا تو پاکستان کا جواب جارحیت والوں کا اختتام ہوگا، ہم امن چاہتے ہیں مگر ڈرتے نہیں ہیں۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ہر آنے والے دن کیساتھ دو قومی نظریہ سچا ثابت ہورہا ہے، یہ حقیقت ہے کہ ہم الگ قومیں ہیں، یہ نظریہ نہ ہوتا تو آج پاکستان کے مسلمانوں پر بھی زمین تنگ ہوتی، اسی نظریے کی وجہ سے پاکستان کا وجود ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پہلگام حملہ: بھارتی الزامات اور اقدامات کے خلاف سینیٹ میں متفقہ قرارداد منظور

انہوں نے سوال اٹھایا کہ پہلگام میں ایک گھنٹہ دہشتگردی ہوتی رہی مگر کوئی پہنچا نہیں مگر واقعے کے 10 منٹ بعد ہی ایف آئی آر درج ہوئی جس میں لکھا گیا کہ دہشتگرد کہاں سے آئے تھے۔ پھر فوراً ہی پاکستان کے خلاف اقدامات کیے گئے۔

طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ہم نے کلبھوشن یادیو کو پاکستان میں پکڑا مگر ہمارا کوئی آفیسر اس طرح انڈیا میں نہیں پکڑا گیا ہے، دہشتگردی ایک ناسور ہے چاہے کسی بھی ملک میں ہو مگر کینیڈا اور امریکا جیسے ممالک نے بھی اعتراف کیا ہے کہ ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی بھارت سے آرہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بھارت پاکستان پہلگام واقعہ دہشتگردی طلال چوہدری.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بھارت پاکستان پہلگام واقعہ دہشتگردی طلال چوہدری طلال چوہدری

پڑھیں:

پہلگام فالس فلیگ آپریشن؛ کشمیریوں کی پاکستان سے محبت

اسلام آباد:

مقبوضہ کشمیر کے مسلمان پاکستان کی محبت سے سرشار ہیں، مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسلمانوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر کی خاتون نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جیسے آپ کے دل میں ہندوستان ہے ویسے کشمیریوں کے دل میں پاکستان ہے، یہ سچ ہے۔

کشمیری خاتون نے کہا کہ ہم کشمیری پاکستان کے ساتھ ہیں، پاکستانی ہمارے مسلمان بھائی ہیں۔

کشمیری مسلمان خاتون کی بات سن کر بھارتی ہندو بول پڑا کہ یہ سوچ کی لڑائی ہے۔

مذہبی اسکالر نے کہا کہ مقبوضہ وادی کشمیر کی خاتون نے ثابت کر دیا کہ دو قومی نظریہ جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کی اساس ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مودی پہلگام فالز فلیگ کے ذریعے سیاسی مفادات حاصل کرنا چاہتا ہے ،رانا تنویر حسین
  • بھارت نے مہم جوئی کی غلطی کی تو ہمارے جواب کو تاریخ یاد رکھے گی، طلال چودھری
  • بھارت نے کوئی مہم جوئی کرنے  کی غلطی کی تو پاکستان  کے جواب کو تاریخ یاد رکھے گی
  • پہلگام فالس فلیگ آپریشن؛ کشمیریوں کی پاکستان سے محبت
  • عالمی میڈیا نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو کوئی خاص کوریج نہیں دی
  •  بھارت نے مہم جوئی کی تو پاکستان کے جواب کو تاریخ یاد رکھے گی: طلال چودھری
  • بھارت پاکستان پر حملے کی کسی صورت غلطی نہیں کرے گا: طلال چوہدری
  • پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا مقصد سیاسی مقبولیت کا حصول اور مسلم دشمنی ہے، طلال چوہدری
  • امریکہ نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو دہشت گردی قرار دیدیا