کراچی: پانی میں گرنے والا نوعمر لڑکا ڈوب کر جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری بنگالی دھکے کے قریب پانی میں گر کر نوعمر لڑکا ڈوب گیا جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے نکال ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 13 سالہ محمد حسین کے نام سے کی گئی جو کہ قریبی آبادی کا رہائشی تھا جبکہ واقعہ اتفافیہ طور پر گرنے کے باعث پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔
متوفی کی ورثا لاش بغیر پولیس کارروائی کے اپنے ہمراہ لے گئے تاہم ابراہیم حیدری پولیس واقعے کی مزید چھان بین کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، شہری کو زخمی کرنے والے ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ، ایک ہلاک، دوسرا زخمی گرفتار
کراچی:شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 14 میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران مزاحمت پر 20 سالہ شہری جگو ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی جس پر ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے پولیس پر بھی فائرنگ کر دی۔
پولیس حکام کے مطابق جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
زخمی شہری اور دونوں ڈاکوؤں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک ڈاکو کی شناخت خرم جبکہ زخمی کی فیاض کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے دو پستولیں، موبائل فونز، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کر لی ہے۔