پاکستان کا پہلگام اور جعفر آباد حملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرانے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز

لاہور (سب نیوز)پاکستان نے پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کردیا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اگر کوئی بھی نیوٹرل لوگ اس واقعے کی انکوائری کرتے ہیں تو پاکستان اس میں بھرپور تعاون کرے گا، ہم چاہتے ہیں کہ اس ڈرامے کو بے نقاب کریں اور اصل حقائق سامنے آئیں۔لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے میں پاکستان کا براہ راست یا بلواسطہ کسی بھی قسم کو کوئی تعلق نہیں ہے، جبکہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارت کے ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان اس وقت معاشی ترقی کررہا ہے، پاکستان میں استحکام آرہا ہے، اس دوران اس طرح کے واقعے کا نقصان پاکستان کو ہے، جبکہ بھارت کو اس کا فائدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بات بہت اہم ہے کہ جب بھی بھارت میں کوئی غیر ملکی رہنما دورے پر آیا ہوتا ہے تو اس دوران ایسے واقعات کیوں ہوتے ہیں؟ ایسا تیسری بار ہوا ہے کہ باہر کا رہنما دورے پر تھا اور پہلگام میں یہ واقعہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا واضح موقف ہے کہ پاکستان پرامن ملک ہے، اگر ہمارے کسی حق کو دبانے کی کوشش کی گئی تو یہ پورے 24 کروڑ لوگ آخری دم تک لڑیں گے۔وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم دنیا بھر میں جہاں بھی دہشتگردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، ہم نے ہر فورم یہ بات کہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ واقعے پر پاکستان باضابطہ طور پر شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے تاکہ بھارتی حملے کے حوالے سے حقائق منظرعام پر آسکیں۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ حالیہ صورتحال کے تناظر میں اور تاریخی پس منظر کو دیکھتے ہوئے شفاف انکوائری کروانے کے حوالے سے پاکستان کے بھارت کی ساکھ پر سنجیدہ تحفظات ہیں، ہم آزاد اور غیرجانبدار لوگوں سے اس کی انکوائری کروانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی بھی نیوٹرل تفتیش کاروں کے ساتھ مکمل طور پر تعاون کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ سچائی سامنے آسکے اور انصاف کا حصول ممکن ہو۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امن، استحکام کے لیے پرعزم ہے، لیکن ہم اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر کوئی بھی نیوٹرل لوگ اس واقعے کی انکوائری کرتے ہیں تو پاکستان اس میں بھرپور تعاون کرے گا۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اس ڈرامے کو بے نقاب کریں، ہم چاہتے ہیں کہ اصل حقائق سامنے آئیں، اور دنیا کے سامنے جو جھوٹا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، اس کو ختم کیا جائے، اب گیند بھارت کے کورٹ میں ہے کہ وہ اس پر کیا کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بہت واضح ہے کہ اس صورتحال کو بہت تحمل سے ہینڈل کر رہا ہے، لیکن کوئی صورت نہیں ہے کہ ایک فیصد بھی اپنی خودمختاری پر سمجھوتا کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس کی پیشکش کر دی ہے، اب یہ دنیا اور بھارت کا امتحان ہے کہ وہ اس میں کیا کرتے ہیں، ہم اس میں بھرپور تعاون کریں گے تاکہ اصل مجرموں تک پہنچا جائے اور پتا چلے کہ اس واقعے کو کس نے کیا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمار پاس پاکستان میں بھارت کی دہشتگردی کے حوالے سے ٹھوس ثبوت موجود ہیں، ہم نے گزشتہ 3 دنوں میں 7آئی ای ڈیز پکڑی ہیں، جو یہاں پر دھماکے کرنا چاہتا تھا، ہماری انٹیلی جنس ایجنسوں کی مدد سے وہ سارے منصوبے ناکام ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں واقعے کی انکوائری کے ساتھ ہم جعفر ایکسپریس حملے کی بھی غیرجانبدارانہ انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ دنیا کو پتا چلے کہ اس میں کون ملوث تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم تمام ثبوت اس انکوائری کمیٹی کو دیں گے اور وہ دنیا دیکھے کہ کس طریقے سے ہدایت آرہی تھیں کہ لوگوں کو مارو، کس طریقے سے کہا جا رہا تھا کہ تصویریں بھیجو، یہ سارے شواہد ہمارے پاس ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ گزشتہ 2 ماہ میں انسداد دہشتگردی میں کافی بڑے اہداف حاصل کیے ہیں، پچھلے 2 ماہ میں خیبرپختونخوا میں ان کے(دہشتگردوں)پاوں اکھڑ رہے تھے اور وہ اس وقت دوبار آباد ہونے کی کوشش کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ بھارتی نہیں چاہتے کہ دہشتگردکمزور ہوں، وہ چاہتے ہیں کہ خیبرپختونخوا میں جو فورسز لڑ رہی ہیں ان کی توجہ دوسری سرحد پر ہو تاکہ وہاں پر وہ خود کو دوبارہ مضبوط کرسکیں۔ان کا کہنا تھا کہ کالعدم بلوچ لبریشن آرمی اور بھارتی خفیہ ایجنسی را یہ دو نہیں ایک نام ہیں، اس میں ہم دوسر اکوئی مغالطہ نہیں ہے، اس پر بھی ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اس حوالے سے بھی شواہد میڈیا کے سامنے لائیجائیں گے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پہلگام واقعہ 2 بج کر 20 منٹ پر ختم ہوا، ساڑھے 6 کلومیٹر دور پولیس اسٹیشن ہے، جس میں 2 کلومیٹر پر سڑک نہیں ہے، اور 2 بج کر 30 منٹ پر ایف آئی آر درج ہو جاتی ہے، اور اس میں ان کو یہ بھی پتا چل جاتا ہے کہ سرحد سے پار لوگ آئے، انہوں نے دہشتگردی کی اور وہ بھاگ گئے، اس سے بڑا ڈرامہ پتا نہیں کس کو کہتے ہیں؟۔ان کا کہنا تھا کہ آج تک 10 منٹ میں اتنے بڑے واقعے کی ایف آئی آر درج ہونا اور ایک یا 2 گھنٹے کے بعد موم بتیاں لے کر پہنچ بھی گئے، ہم اس میں بھی واضح ہیں کہ دہشتگردی کینیڈا، امریکا یا ہمارے ملک میں ہو، اس کے پیچھے بھارت خود ملوث ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ خود تسلیم کرچکے ہیں کہ انہوں نے کینیڈا میں سکھ رہنماں کو مارا، یہ خود تسلیم کرچکے کہ انہوں نے ٹارگٹ کلنگز کہاں کہاں کی ہے، وہ دہشتگردی دنیا کو نظر نہیں آتی۔ان کا کہنا تھا کہ پچھلے سال سے ہر دوسرے دن یہاں پر دہشتگردی کا واقعات ہوئے، کیا بھارت نے کسی ایک پر بھی مذمت کی ہے؟ کیا بھارت نے بلواسطہ بھی کوئی بیان دیا ہے؟ کہ ہم دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم جن دہشتگردوں کو پکڑنا چا رہے تھے، بھارت کے چینلز پر ان کے انٹرویو چل رہے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرانڈین آرمی کو پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دینگے، سکھ رہنما انڈین آرمی کو پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دینگے، سکھ رہنما پاک بھارت کبڈی میچ میں جیتی ٹرافی روڈن انکلیو کے ہیڈ آفس پہنچ گئی صدر فوٹو جرنلسٹ سہیل ملک کی محمد راشد کوڈائریکٹر سیلز روڈن انکلیو بننے پر مبارکباد سندھ طاس معاہدہ معطل، بھارت راوی، ستلج اور بیاس کے پانی پر حق کھو بیٹھا: محمد علی درانی لندن میں پاکستان ہائی کمیشن پر اسرائیلی اور بھارتی انتہا پسندوں کا حملہ، عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے اسحاق ڈار کاچین کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، پاک بھارت کشیدگی، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ پاکستان ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ کی انکوائری پاکستان کا محسن نقوی کا مطالبہ حوالے سے کرتے ہیں واقعے کی کہ بھارت نہیں ہے

پڑھیں:

معروف بھارتی اداکار سائبر حملے کا شکار، ہیکرز نے کیا مطالبہ کیا؟

کناڈا فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار اور ہدایتکار اوپیندرا راؤ اور ان کی اہلیہ پریانکا کا موبائل فون ایک سائبر حملے میں ہیک ہوگیا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق اوپیندرا راؤ اور ان کی اہلیہ پریانکا کا موبائل فون اس وقت ہیک ہوا جب انہیں ایک پیغـام موصول ہوا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کا ایک آن لائن آرڈر کسی مسئلے کے باعث ڈیلیور نہیں کیا جا سکا۔

اس پیغام میں دیے گئے مخصوص علامات والے نمبر پر کال کرنے کا کہا گیا تاکہ آرڈر ڈیلیور کروایا جاسکے۔ جب پریانکا اور اوپیندرا راؤ نے یہ نمبر ملایا تو ان کے موبائل فونز نے کام کرنا بند کر دیا اور دونوں کے فونز ہیک ہوگئے۔

ہیکرز نے دونوں کے موبائل میں موجود دوستوں اور اہل خانہ کے نمبرز پر پیغامات بھیج کر 55 ہزار روپے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ وہ کچھ ہی گھنٹوں میں یہ رقم واپس کردیں گے۔

یاد رہے کہ اوپیندرا راؤ نے واقعے کی اطلاع پولیس اور سائبر کرائم یونٹ کو کردی ہے جس پر ان کی جانب سے تحقیقات کی جارہی ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ بھارت کیلئے سرپرائز تھا: مشاہد حسین
  • اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا قطر حملے پر اسرائیل کے احتساب کا مطالبہ
  • کراچی، مختلف علاقے کے گھروں سے 2 افراد کی گلے میں پھندا لگی لاشیں برآمد
  • ہمارے پاس مضبوط افواج اور جدید ہتھیار موجود ، کسی کو سالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دینگے،اسحق ڈار
  • ملکی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں :اسحاق ڈار
  • مضبوط افواج اور جدید ہتھیار موجود ہیں، کسی کو سالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دینگے: اسحاق ڈار
  • پاکستان اور بھارت کل ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے
  • معروف بھارتی اداکار سائبر حملے کا شکار، ہیکرز نے کیا مطالبہ کیا؟
  • وزیراعظم نے اسلام آباد میں زمینوں پر قبضے اور جعلسازی کی تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی
  • پاک بھارت میچ کا تنازع شدت اختیار کر گیا، پی سی بی کا میچ ریفری کو ہوم سیریز سے ہٹانے کا مطالبہ