متنازع کینالوں کا مسئلہ بلاول بھٹو کی قیادت میں حل ہوچکا، مظاہرے ختم کیے جائیں، شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
کراچی:
سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ متنازعہ کینالوں کا مسئلہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں حل اور مکمل ختم ہو چکا ہے۔
اپنے بیان میں سندھ کے سینئر صوبائی وزیر برائے اطلاعات و نشریات، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی انتھک محنت اور مؤثر حکمت عملی کے باعث اب یہ مسئلہ مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2 مئی کو مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کے آفیشل اجلاس کے بعد یہ معاملہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بند ہو جائے گا، تمام سیاسی جماعتوں اور وکلاء برادری سے گزارش ہے کہ سڑکیں کھول دی جائیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سڑکوں کو فوری طور پر کھول کر گڈز ٹرانسپورٹ کی روانی کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی کو مزید مالی یا معاشی نقصان نہ ہو، شاہراہوں کی بندش سے عوام، مال مویشی، امپورٹ ایکسپورٹ، کسانوں اور غریب طبقات کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔
سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ اگر دھرنے ختم کیے جائیں تو یہ زیادہ بہتر ہوگا، اگر دھرنے جاری رکھے جا رہے ہیں تو کم از کم سڑکیں کھول دی جائیں تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو، احتجاج کو پرامن دائرے میں رکھا جائے تاکہ عوام کی زندگی معمول پر آ سکے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ وکلاء برادری اور تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں، حکومت سندھ ہر فریق سے مذاکرات کے لئے تیار ہے، سیاسی جماعتیں اور وکلاء برادری شرپسند عناصر پر نظر رکھیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال میں ہم سب کو مل کر سمجھداری سے فیصلے کرنے ہوں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میمن نے کہا نے کہا کہ
پڑھیں:
’’ہیپی برتھ ڈے صدر زرداری‘‘،70 ویں سالگرہ پر بلاول،بختاور،آصفہ، فریال اور جیالوں کی مبارکباد
سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری آج اپنی 70 ویں سالگرہ منا رہے ہیں،چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، بختاور بھٹو زرداری، آصفہ بھٹو زرداری، فریال تالپور سمیت پارٹی رہنماوں اور جیالوں کی جانب سےمبارکباد کے پیغامات میں صدر مملکت آصف علی زرداری کے لئے نیک خواہشات کا اظہار اور صحت کے لئے دعا کی گئی ہے۔
صدر آصف علی زرداری 26جولائی1955کو پیدا ہوئے وہ معروف سیاستدان حاکم علی زرداری مرحوم کے فرزند ہیں۔18دسمبر 1987ء کو آصف علی زرداری محترمہ بے نظیر بھٹوکے ساتھ رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے۔سال1988ء میں محترمہ بے نظیر بھٹو کے برسراقتدار آنے کے بعد آصف علی زرداری وزیر اعظم ہائوس منتقل ہو گئے جہاں سے ان کے سیاسی سفر کا آغاز ہوا۔1990ء میں محترمہ بے نظیر بھٹو حکومت کی برطرفی کے بعد ہونے والے الیکشن میں وہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔1993ء میں نگران وزیر اعظم بلخ شیر مزاری کی کابینہ میں وزیر رہے۔محترمہ بینظیر بھٹو کے دوسرے دور حکومت میں وہ رکن قومی اسمبلی اور وزیر ماحولیات رہے۔وہ1997ء سے1999ء تک سینٹ کے رکن رہے،27دسمبر 2007ء کو محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد ہونے والے انتخابات میں پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ،جس کے بعد آصف علی زرداری کو صدر پاکستان کے عہدے کیلئے تجویز کیا گیا وہ9ستمبر2008ء سے لے کر 8ستمبر 2013ء تک پہلی مرتبہ پاکستان کے صدر رہ چکے ہیں۔ اس وقت آصف علی زرداری دوسری مرتبہ پاکستان کے 14ویں منتخب صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر ہیں ۔صدر زرداری نے موجودہ عہدے کے لیے 10 مارچ 2024ء کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔
دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری